سابق سری لنکن کپتان کو گھر پر گولی مار کر قتل کردیا گیا

ویب ڈیسک  بدھ 17 جولائی 2024
کرکٹر کو انکی رہائشگاہ پر نشانہ بنایا گیا (فوٹو: فائل)

کرکٹر کو انکی رہائشگاہ پر نشانہ بنایا گیا (فوٹو: فائل)

سری لنکا کے انڈر-19 ٹیم کے کپتان دھمیکا نروشنا کو رات گئے مبینہ طور پر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ سابق کرکٹر دھمیکا نروشنا کو انکی رہائشگاہ امبالنگوڈا میں کنڈا ماواتھا میں نشانہ بنایا گیا، جہاں وہ اپنی اہلیہ اور 2 بچوں کے ساتھ گھر میں موجود تھے۔

نروشنا کو قتل کرنے والے شخص نے مبینہ طور پر 12 بور پستول کا استعمال کیا۔

معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے لیا گیا جبکہ ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: انگلش کرکٹر کے گھر پر 3 ماہ کے دوران دوسرا حملہ، ویڈیو وائرل

دھمیکا نروشنا کو سری لنکا کے بہترین آل راؤنڈرز میں شمار کیا جاتا تھا، انہوں نے لنکن ٹائیگرز کے نامور کرکٹرز پرویز معروف، اینجلو میتھیوز، اپل تھرنگا جسے نامی کرکٹرز کیساتھ بھی کھیلا۔

نروشنا نے 20 سال کی عمر میں کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

نیروشنا نے 2001 سے 2004 کے درمیان گال کرکٹ کلب کیلئے 12 فرسٹ کلاس میچز اور 8 لسٹ اے میچز کھیلے، جس میں انہوں نے 300 سے زیادہ رنز بنائے اور 19 وکٹیں حاصل کیں۔

انہوں نے 2000 میں سری لنکا کی انڈر 19 ٹیم کیلئے ڈیبیو کیا اور 2 سال کپتانی کے فرائض نبھائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔