- ایران نے تحقیقی سیٹلائٹ چمران-1 کامیابی کے ساتھ لانچ کر دیا
- جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک ہی روز میں منکی پاکس کے تین مشتبہ کیسز رپورٹ
- فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیلی منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے، متحدہ عرب امارات
- چیمپیئنز ون ڈے کپ: پینتھرز نے ڈولفنز کو 50 رنز سے ہرادیا
- پاک بھارت تعلقات ،مکالمہ اور امن کے امکانات
- کراچی: مل میں سر پر وزنی چیز گرنے سے محنت کش جاں بحق
- کراچی: فائرنگ کے واقعات میں بچہ جاں بحق، دو بھائی زخمی
- مصطفیٰ کمال کا تحریک انصاف کو ایم کیو ایم کے نقش قدم پر چلنے کا مشورہ
- کراچی میں فینسی نمبر پلیٹ اور سیاہ شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم
- لاہور، پولیس اہلکاروں کے قتل اور درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار
- پارلیمان کے تقدس کیلئے ضروری ہے ملکی و عوامی مفاد میں قانون سازی ہو، وزیراعظم
- پنجاب کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کیلیے اقدامات کا فیصلہ
- وفاقی پولیس سیکیورٹی کے نام پر شہریوں کوتنگ کرنے لگی
- کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی
- سندھ حکومت نے پیدائش کے اندراج کی سہولت مفت فراہم کرنے کی منظوری دے دی
- ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ میں آئینی عدالت قائم کی جائے گی، اسحاق ڈار کی تصدیق
- موسلا دھار بارش کے بعد تاج محل کی چھت ٹپکنے لگ گئی
- سندھ کابینہ نے مفت برتھ سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کی منظوری دیدی
- آئینی ترمیم، حکومت اور پی ٹی آئی کی فضل الرحمان کو حمایت کیلیے منانے کی کوششیں
- پشاور: انسداد دہشت گردی عدالتوں کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں، پراسیکیوٹرز کو مراسلہ
سوشل میڈیا انفلوئنسر ویڈیو بناتے ہوئے 300 فٹ گہری کھائی میں جاگری
ممبئی: بھارت کی 27 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر آنوی کامدار ویڈیو بناتے ہوئے 300 فُٹ گہری گھائی میں گِر کر ہلاک ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں مقیم 27 سالہ آنوی کامدار پیشے سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر تھیں جو اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر سفر کی ویڈیوز اور تجربات شیئر کرتی تھیں۔
‘ٹریولنگ ریلز اور وی لاگز’ سے شہرت حاصل کرنے والی آنوی کامدار نے 16 جولائی کو اپنے سات دوستوں کے ہمراہ مون سون سیریز کے سفر کا آغاز کیا تھا۔
اس سفر کے دوران، آنوی کامدار جیسے ہی مہاراشٹر کے مشہور کمبھے آبشار پہنچیں تو وہاں اُن کے ساتھ انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں انفلوئنسر اپنی جان کی بازی ہار گئیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ آنوری کامدار کمبھے آبشار پر پہنچ کر اپنے انسٹاگرام ہینڈل کے لیے مون سون سفر کی ویڈیو ریکارڈ کررہی تھیں کہ اچانک اُن کا پاؤں پھسل گیا اور وہ تقریباََ 300 سے 350 فُٹ گہری کھائی میں جا گریں۔
مقامی حکام نے ہنگامی طور پر ریسکیو ٹیم کو جائے وقوعہ پر بھیجا جس کے بعد آنوی کامدار کو کھائی سے نکالنے کے لیے آپریشن شروع ہوا، شدید بارش اور پھسلن کی وجہ سے یہ آپریشن 6 گھنٹے تک جاری رہا۔
ریسکیو ٹیم نے 6 گھنٹے تک کوشش جاری رکھنے کے بعد آنوی کامدار کو زندہ حالت میں کھائی سے نکال لیا تھا لیکن اونچائی سے گِرنے کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگئی تھیں۔
27 سالہ آنوی کامدار کو جیسے ہی اسپتال منتقل کیا گیا تو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔
آنوی کامدار کی اچانک موت پر جہاں اُن کے اہلخانہ شدید صدمے میں ہیں تو وہیں اُن کے لاکھوں فالوورز بھی گہرے دُکھ کا اظہار کررہے ہیں۔
آنوی کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد کتنی؟
آنوی کامدار کے انسٹاگرام ہینڈل کی جانب نظر دوڑائی جائے تو اس وقت اُن کے فالوورز کی تعداد دو لاکھ 58 ہزار ہے، وہ اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر قدرتی مناظر اور سفر کی مختلف ویڈیوز اور تجربات شیئر کرتی تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔