دوسرا ٹیسٹ: انگلینڈ، ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگ میں 416 رنز بنا کر آؤٹ

ویب ڈیسک  جمعرات 18 جولائی 2024
(تصویر: گیٹی امیجز)

(تصویر: گیٹی امیجز)

ناٹنگھم: انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم پہلے دن کے اختتام پر اپنی پہلی اننگ میں 416 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ناٹنگھم میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلینڈ کی ٹیم پہلے دن کے اختتام پر 88.3 اوورز میں 416 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

کیریئر کی چھٹی سنچری اسکور کرنے والے اولی پوپ 121 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بین ڈکٹ 71، کپتان بین اسٹوکس 69، کرس ووکس 37، ہیری بروک 36، جیمی اسمتھ 36، جو روٹ 14، شعیب بشیر 5، گٹ ایٹکنسن 2 اور زیک کرولے 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مارک ووڈ 13 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف  نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ کیون سنکلیئر، کیوم ہوج اور جیڈن سیلز نے 2، 2 جبکہ شیمار جوزف نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کی آخری وکٹ گرنے کے ساتھ ہی پہلے دن کا کھیل ختم کر دیا گیا۔ ویسٹ انڈیز اپنی اننگ کا آغاز دوسرے دن کی شروعات سے کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔