- برطانیہ؛ اگلے سال جنک فوڈز کے اشتہارات پر پابندی لگانے کا اعلان
- تحریک انصاف آئینی ترمیم پر مشروط حمایت کرنے کو تیار، ذرائع
- وینزویلا کے صدر کے قتل کی سازش پکڑی گئی؛ امریکی فوجی سمیت 6 گرفتار
- گرین لینڈ؛ جب لینڈ سلائیڈنگ سے زمین 9 دن تک تھرتھراتی رہی
- خیبر پختونخوا میں پولیس کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد
- لاہور میں مردہ مرغیاں بیچنے والی خاتون گرفتار، 970 کلو مرغیاں تلف
- آئینی ترامیم؛ امید ہے مولانا ووٹ دیں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف
- ویمنز ٹیم کو جنوبی افریقا کیخلاف سیریز سے قبل بڑا دھچکا
- قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس، آئینی ترامیم سمیت عدالتی اصلاحات پر غور
- آئینی ترامیم کا کابینہ کو نہیں پتہ مجھے کیسے پتہ ہوگا، نائب وزیراعظم
- ضمانت پر رہائی کے بعد دہلی کے وزیراعلیٰ کا مستعفی ہوکر دوبارہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ
- اسلام آباد؛ خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرکے وارداتوں کرنیوالے 2افراد گرفتار
- سوات میں بہو نے ساس کو قتل کرکے ڈکیتی کا روپ دے دیا
- لاہور؛ 8 سالہ بچے کیساتھ بد فعلی کی کوششں کرنے والا ملزم گرفتار
- تمام پی پی سینیٹرز، ایم این ایز کو پارٹی ہدایت کے مطابق ووٹ دینے کا حکم
- لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ
- آئینی ترامیم سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، مشیر اطلاعات کے پی
- ن لیگی وفد کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات
- چترال میں دو روزہ تجارتی نمائش 'چترال ایکسپو' کا افتتاح
- چیمپئینز ون ڈے کپ؛ بونس پوائنٹس ترمیم کا اعلان
ملک میں ایک ہفتے کے دوران 29 اشیاء ضروریہ مہنگی ہوئیں
اسلام آباد: ملک میں رواں مالی سال 2024-25 کا وفاقی بجٹ نافذ ہونے کے بعد مسلسل تین ہفتوں سے مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان بدستور جاری ہے۔
حالیہ ہفتے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.76فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بڑھ کر 24.36 فیصد ہوگئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی بارے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 29 اشیاء ضروریہ مہنگی ہوئیں اور صرف پانچ اشیاء کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ چکن کی قیمتوں میں 10 فیصد اور پاوڈر دودھ کی قیمتوں میں پانچ فیصد اضافہ ہوا جبکہ انڈے تین فیصد جبکہ آلو اور لہسن دو، دو فیصد مہنگے ہوئے۔
اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.76 فیصد مزید بڑھ گئی، مہنگائی کی سالانہ مجموعی شرح 24 اعشاریہ 36 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران چکن فی کلو 38 روپے 29 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد چکن کی فی کلو قیمت 373.25 روپے سے بڑھ 412 روپے تک پہنچ گئی۔ خشک دودھ 390 گرام کا بیگ 44 روپے 89 پیسے مہنگا ہوگیا اور انڈے فی درجن 6 روپے 78 پیسے مہنگے ہوئے۔
اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران لہسن فی کلو 10 روپے 42 پیسے مہنگا ہوا جبکہ دالیں، تازہ دودھ، چینی، چاول اور دہی بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہے جبکہ ٹماٹر فی کلو 7 روپے 29 پیسے اور کیلے 3 روپے 62 پیسے سستے ہوئے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے کے دوران پیاز، دال مسور، ایل پی جی سستے ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں جبکہ بریڈ، کوکنگ آئل، چائے کی پتی، سگریٹ سمیت 17 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔