رمضان میں بلڈ پریشراوردل کے مریض تلے ہوئے کھانوں سے پرہیز کریں طبی ماہر

روزہ انسان کے لئے روحانی فوائد کے ساتھ کھانے پینے میں احتیاط سے صحت کے لئے بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے،طبی ماہر


ویب ڈیسک May 16, 2018
بلڈپریشر اور امراض قلب میں مبتلا مریض ڈاکٹرز کے مشورے سے روضوں کا ثواب حاصل کرسکتے ہیں، ڈاکٹر اسرارالحق فوٹو؛فائل

جنرل اسپتال کے ایسوسی ایٹ پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر اسرارالحق طور نے کہا کہ بلڈ پریشر اور دل کے امراض میں مبتلا افراد رمضان المبارک میں تلے ہوئے کھانوں سے پرہیز کریں۔

ڈاکٹر اسرارالحق کے مطابق ماہ رمضان میں ہر مسلمان ہی ماہ مبارک کی برکتیں سمیٹنا چاہتا ہے، لیکن اس مہینے میں ہائی اور لو بلڈ پریشر کی شکایات بڑھ جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائی بلڈ پریشر اور امراض قلب میں مبتلا مریض بھی روزہ رکھ سکتے ہیں لیکن وہ افطار اور سحری کے اوقات میں تلے ہوئے یا زیادہ چکنائی والے کھانوں سے دور ہی رہیں تاکہ وہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں تندرست رہتے ہوئے نیکیاں سمیٹ سکیں۔

ڈاکٹر اسرارالحق کا کہنا ہے کہ روزہ جہاں انسان کے لئے روحانی فوائد کا باعث بنتا ہے وہیں وہ کھانے پینے میں نظم و ضبط کی وجہ سے صحت کے لئے بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے لہذا کھانے پینے میں احتیاط برتنے اور اپنے طبی معالج کے مشورے پر عمل کر کے بلڈ پریشر اور امراض قلب میں مبتلا مریض بھی ماہ مبارک میں روضوں کا ثواب حاصل کرسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں