- وفاقی پولیس سیکیورٹی کے نام پر شہریوں کوتنگ کرنے لگی
- سندھ حکومت نے پیدائش کے اندراج کی سہولت مفت فراہم کرنے کی منظوری دے دی
- ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ میں آئینی عدالت قائم کی جائے گی، اسحاق ڈار کی تصدیق
- موسلا دھار بارش کے بعد تاج محل کی چھت ٹپکنے لگ گئی
- سندھ کابینہ نے مفت برتھ سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کی منظوری دیدی
- آئینی ترمیم، حکومت اور پی ٹی آئی وفود کی فضل الرحمان سے ملاقات
- پشاور: انسداد دہشت گردی عدالتوں کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں، پراسیکیوٹرز کو مراسلہ
- کراچی کی صورتحال عوام میں نفرت کو جنم دے رہی ہے، چیمبر آف کامرس
- سندھ میں سرکاری ملازمین کیلیے نئی پنشن اسکیم متعارف کرانے کی منظوری
- شمالی کوریا: یورینیم افزودگی کی خفیہ تنصیب کی نایاب تصویر جاری
- کورنگی پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا
- ایشن ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں سیمی فائنل لائن اپ مکمل
- آئینی ترامیم کے مسودے کی منظوری کیلیے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب
- ارشد ندیم نے ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کو ہدف بنالیا
- آئینی ادارہ ہیں کوئی دھمکی قبول نہیں، الیکشن کمیشن ذرائع کا سپریم عدالت کی وضاحت پر ردعمل
- پنجاب وائلڈ لائف نے نایاب طوطوں اور نیل گائے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی
- پی ٹی اے کا ایکس کی بندش سے متعلق نوٹیفکیشن پر یوٹرن، سندھ ہائیکورٹ میں نظرثانی درخواست دائر
- گرین ویلی ہائیپرمارکیٹ کا بحریہ ٹاؤن میں کامیاب پرہجوم آغاز
- رستم میں پیر خانے پر آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد جاں بحق
- ہم 10 بڑی آبادی والے ممالک میں ہیں مگر معاشی طور پر 50 ویں نمبر سے بھی نیچے ہیں، گوہر اعجاز
"بال ٹیمپرنگ؛ چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستان آیا تو بتاؤں گا کیسے ریورس سوئنگ ہوتا ہے"
بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی نے سابق لیجنڈری کرکٹر و کپتان انضمام الحق کے بال ٹیمپرنگ سے متعلق اٹھائے گئے سوال کا جواب دیدیا۔
ایک مقامی یوٹیوب پوڈ کاسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے ٹی20 ورلڈکپ کے دوران ارشدیپ سنگھ پر لگائے گئے انضمام الحق کے بال ٹیمپرنگ کے الزام پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی عوام کو دھوکا دینا بند کریں، اگر چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے آیا تو 3 گیندیں لے کر جاؤں گا اور انہیں دکھاؤں گا کہ ان میں کوئی ڈیوائسز نہیں تھیں اور 20 لوگوں کے سامنے گیندوں کو دو ٹکڑے کردوں گا۔
انہوں نے کہا کہ مجھ پر 2023 کے ون ڈے ورلڈکپ کے دوران گیند میں ڈیوائس لگانے کا الزام لگایا گیا، کیا عجیب بچوں والی باتیں کررہے ہیں، انضی بھائی کا بہت احترام کرتا ہوں لیکن ایسے بیانات کی اِن سے توقع نہیں کرتا۔
مزید پڑھیں: بال ٹیمپرنگ کا الزام؛ آکاش چوپڑا نے انضمام الحق کو چیلنج کردیا
محمد شامی نے کہا کہ پاکستانی بولرز نے ہی ریورس سوئنگ کا جادو پوری دنیا کو سیکھایا اور اب ایسے الزامات لگا رہے ہیں، انضمام بھائی کو ماضی میں اپنے بولرز کی جانب سے گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے واقعات کو یاد رکھا چاہیے۔
بھارتی فاسٹ بولر نے کہا بال میں ڈیوائس لگاکر سوائنگ کروانے کا بیان نہایتی عجیب ہے، لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا بمقابلہ بھارت؛ کیا ہندوستانی فاسٹ بولرز نے بال ٹیمپرنگ کی؟
انہوں نے کہا کہ انضمام الحق ریورس سوئنگ کے آرٹ کو متعارف کروانے والے لوگوں میں شمار ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم پر بال ٹیمپرنگ کا الزام؛ کپتان روہت شرما کا ردعمل سامنے آگیا
قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے دوران ایک ٹی وی انٹرویو میں سابق کپتان انضمام الحق نے الزام عائد کیا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں ارشدیپ 15ویں اوور میں گیند ریورس کررہے ہیں تو اسکا مطلب صاف ہے کہ بال کیساتھ چھیڑخانی کی گئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔