- ایران نے تحقیقی سیٹلائٹ چمران-1 کامیابی کے ساتھ لانچ کر دیا
- جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک ہی روز میں منکی پاکس کے تین مشتبہ کیسز رپورٹ
- فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیلی منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے، متحدہ عرب امارات
- چیمپیئنز ون ڈے کپ: پینتھرز نے ڈولفنز کو 50 رنز سے ہرادیا
- پاک بھارت تعلقات ،مکالمہ اور امن کے امکانات
- کراچی: مل میں سر پر وزنی چیز گرنے سے محنت کش جاں بحق
- کراچی: فائرنگ کے واقعات میں بچہ جاں بحق، دو بھائی زخمی
- مصطفیٰ کمال کا تحریک انصاف کو ایم کیو ایم کے نقش قدم پر چلنے کا مشورہ
- کراچی میں فینسی نمبر پلیٹ اور سیاہ شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم
- لاہور، پولیس اہلکاروں کے قتل اور درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار
- پارلیمان کے تقدس کیلئے ضروری ہے ملکی و عوامی مفاد میں قانون سازی ہو، وزیراعظم
- پنجاب کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کیلیے اقدامات کا فیصلہ
- وفاقی پولیس سیکیورٹی کے نام پر شہریوں کوتنگ کرنے لگی
- کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی
- سندھ حکومت نے پیدائش کے اندراج کی سہولت مفت فراہم کرنے کی منظوری دے دی
- ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ میں آئینی عدالت قائم کی جائے گی، اسحاق ڈار کی تصدیق
- موسلا دھار بارش کے بعد تاج محل کی چھت ٹپکنے لگ گئی
- سندھ کابینہ نے مفت برتھ سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کی منظوری دیدی
- آئینی ترمیم، حکومت اور پی ٹی آئی کی فضل الرحمان کو حمایت کیلیے منانے کی کوششیں
- پشاور: انسداد دہشت گردی عدالتوں کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں، پراسیکیوٹرز کو مراسلہ
راولپنڈی؛ برساتی نالوں میں سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والا مکمل سسٹم چوری
راولپنڈی: چور برساتی نالوں میں سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والا مکمل سسٹم چوری کرکے لے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں واسا کے واٹر لیول گیج اسٹیشن پر چوری کی دلیرانہ واردات کی گئی، جس میں چور نالہ لئی سمیت 15 برساتی نالوں میں سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والا مکمل سسٹم ہی لے اُڑے ۔
نامعلوم چوروں نے واٹر لیول گیج اسٹیشن کے کُنڈے تیز دھار آلے سے کاٹ دیے۔ سیلاب اور بارش کی لمحہ بہ لمحہ صورتحال بتانے والا یہ جدید سسٹم جاپان نے دیا تھا۔ چور سسٹم کی سولر پلیٹس، ہیوی بیٹریاں ،قیمتی کمپیوٹرز اور ڈیوائسز بھی ساتھ لے گئے۔ نامعلوم چوروں نے اطمینان کے ساتھ کئی گھنٹے پر مبنی چوری کی دلیرانہ واردات کی۔
سسٹم چوری کے بعد سیلاب کی پیشگی اطلاع اور بارش کی صورتحال بتانے کا نظام مکمل مفلوج ہوگیا ۔ یہ جاپان کی جانب سے دیا گیا بہترین جدید خود کار سیلاب کی اطلاع دینے والا نظام تھا۔ چوری کے بعد واسا کا یہ واٹر لیول گیج اسٹیشن کباڑ خانے کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔
واسا نے چوری کے واقعے کی انکوائری شروع کر دی ہے، تاہم کلوز سرکٹ کیمرے کے حوالے سے بھی خاموشی ہے۔ سیلاب بارش صورتحال کا یہ سسٹم گزشتہ 15 سال سے بہترین انداز سے کام کررہا تھا۔ ڈپٹی کمشنر اور کمشنر نے بھی اس بڑی چوری کے حوالے سے رپورٹس طلب کی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔