- فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیلی منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے، متحدہ عرب امارات
- چیمپیئنز ون ڈے کپ: پینتھرز نے ڈولفنز کو 50 رنز سے ہرادیا
- پاک بھارت تعلقات ،مکالمہ اور امن کے امکانات
- کراچی: مل میں سر پر وزنی چیز گرنے سے محنت کش جاں بحق
- کراچی: فائرنگ کے واقعات میں بچہ جاں بحق، دو بھائی زخمی
- مصطفیٰ کمال کا تحریک انصاف کو ایم کیو ایم کے نقش قدم پر چلنے کا مشورہ
- کراچی میں فینسی نمبر پلیٹ اور سیاہ شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم
- لاہور، پولیس اہلکاروں کے قتل اور درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار
- پارلیمان کے تقدس کیلئے ضروری ہے ملکی و عوامی مفاد میں قانون سازی ہو، وزیراعظم
- پنجاب کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کیلیے اقدامات کا فیصلہ
- وفاقی پولیس سیکیورٹی کے نام پر شہریوں کوتنگ کرنے لگی
- کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی
- سندھ حکومت نے پیدائش کے اندراج کی سہولت مفت فراہم کرنے کی منظوری دے دی
- ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ میں آئینی عدالت قائم کی جائے گی، اسحاق ڈار کی تصدیق
- موسلا دھار بارش کے بعد تاج محل کی چھت ٹپکنے لگ گئی
- سندھ کابینہ نے مفت برتھ سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کی منظوری دیدی
- آئینی ترمیم، حکومت اور پی ٹی آئی کی فضل الرحمان کو حمایت کیلیے منانے کی کوششیں
- پشاور: انسداد دہشت گردی عدالتوں کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں، پراسیکیوٹرز کو مراسلہ
- کراچی کی صورتحال عوام میں نفرت کو جنم دے رہی ہے، چیمبر آف کامرس
- سندھ میں سرکاری ملازمین کیلیے نئی پنشن اسکیم متعارف کرانے کی منظوری
کراچی سمیت ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیش گوئی
کراچی: وفاقی دارالحکومت اور شہر قائد سمیت ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، وسطی و جنوبی پنجاب ، سندھ اورشمال مشرقی جنوبی بلوچستان میں شدید بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی، جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح جنوبی پنجاب،شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی/بالائی سندھ میں چند مقامات پر تیز بارش کی توقع بھی کی جا رہی ہے۔
اُدھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گر دو نواح میں مو سم گرم اور مر طوب رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور،صوابی، مردان، چارسدہ، وزیرستان، بنوں،لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔
مری، گلیات، اٹک ، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ،نارووال ، لاہور، شیخوپورہ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد ، خوشاب، سرگودھا،لیہ، بھکر ، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، راجن پور ، ملتان، رحیم یار خان، خانیوال، مظفر گڑھ اورکوٹ میں بھی آندھی، جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان میں لسبیلہ ، خضدار، آوران ، ژوب، بارکھان،موسیٰ، شیرانی،کوہلو، ہرنائی، سبی ، لورالائی، نصیر آباد ،جھل مگسی، جعفر آباد ، کوئٹہ ، زیارت ،قلات ، خضدار، لسبیلہ، آواران اور کیچ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش جب کہ چند مقامات پر مو سلادھار بارش کا امکان ہے۔
سندھ میں سکھر ، کشمور ، خیر پور ، لاڑکانہ ، دادو ،بدین ،ٹھٹھہ، سجاول ، کراچی ، جیکب آباد ، شکار پور، شہید بینظیر آباد،حیدرآباد، تھرپارکر، عمرکوٹ ، مٹھی، میرپور خاص اورسانگھڑمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں، جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
علاوہ ازیں کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ا برآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔