ٹرمپ فائرنگ واقعے کی نقل کرنے والے بچے سوشل میڈیا پر وائرل

ویب ڈیسک  اتوار 21 جولائی 2024
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

کمپالا: یوگینڈا میں بچوں کے ایک گروپ نے ایک ویڈیو میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہوئی حالیہ فائرنگ کے واقعے کی نقل کرکے سوشل میڈیا پر کافی توجہ مبذول کرالی ہے۔

بچوں کی ٹرمپ پر فائرنگ سے متعلق طنزیہ پرفارمنس میں ایک بچے کو ٹرمپ کا کردار ادا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو جوش سے اپنی مٹھی کو بند کر کے ’فائٹ‘ کا نعرہ لگا رہا ہے۔

ویڈیو جس میں پنسلوانیا میں ہونے والے اصل واقعے کی حقیقی آڈیو کا استعمال کیا گیا ہے، پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لاکھوں کمنٹس موصول ہوچکے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرمپ واقعے نے کس طرح عالمی سطح پر لوگوں کو متاثر کیا ہے۔

ویڈیو میں ٹرمپ کی سیکرٹ سروس کے روپ میں کھیلنے والے بچوں نے نقلی گولیوں کے جواب میں اپنی نقلی رائفلوں سے ٹرمپ کو تیزی سے گھیر لیا جبکہ ویڈیو میں فائرنگ کے بعد ٹرمپ کی نقل کرنے والے بچے کو ٹرمپ کی طرح ہی مٹھی ہوا میں اٹھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔