شدید گرمی اور حبس کے بعد کراچی میں موسلا دھار بارش

اسٹاف رپورٹر  اتوار 21 جولائی 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  کراچی: اتوار کو مون سون ہواوں کے تحت شہر ہونے والی بارش نے جل تھل ایک کردی، وقتی طور پر گرمی کی شدت کم ہوئی تاہم حبس کی کیفیت برقرار رہی۔

محکمہ موسمیات کے جاری اعداد وشمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش اولڈ ائیرپورٹ پر 20 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، سرجانی ٹاون میں 11 ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ 10 ملی میٹر،جناح ٹرمینل 9.4 ملی میٹر، شاہراہ فیصل پر 7 ملی میٹر، حسن اسکوائر پر 6.5 ملی میٹر جبکہ سب سے کم بارش ڈیفنس فیز 2 اور کیماڑی میں 2.5 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق کراچی کے جنوب/ جنوب مشرق میں ہوا کا کم دباو برقرار ہے،اس کی وجہ سے مون سون سلسلہ مسلسل سندھ میں داخل ہورہا ہے، پیر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان برقرار رہے گا۔

 

قبل ازیں گزشتہ روز محکمہ موسمیات پیش گوئی کی تھی کہ شہر قائد میں اتوار کو تیز بارش کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔