کراچی میں اندھی گولی لگنے سے دکان کے باہر کھڑا دکان دار جاں بحق

اسٹاف رپورٹر  اتوار 21 جولائی 2024
علاقے میں ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کو تلاش کرہے ہیں، پولیس

علاقے میں ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کو تلاش کرہے ہیں، پولیس

  کراچی: جمشید کوارٹر کے علاقے میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایچ او جمشید کوارٹر امتیاز شاہ کے مطابق بلال آٹوز کا مالک 35 سالہ سلیمان ولد حاجی صلاح الدین دکان کے کھڑا ہوا تھا کہ نامعلوم سمت سے چلنے والی گولی سر میں لگنے سے وہ جاں بحق ہوگیا۔

متوفی جمشید کوارٹر کا رہائشی تھا ۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

پولیس کے مطابق علاقے میں ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کو تلاش کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔