خلیل الرحمان قمر اغواء کیس، پولیس نے ماسٹر مائنڈ کی شناخت کرلی

سید مشرف شاہ  اتوار 21 جولائی 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

 لاہور: نامور ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ڈکیتی اور اغواء کے واقعہ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور مقدمہ میں نامزد ملزمہ آمنہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈرامہ رائٹر کی ڈکیتی اور اغواء کی منصوبہ بندی مرکزی ملزم حسن شاہ نے کی۔

پولیس نے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے ننکانہ میں چھاپہ مارا، مرکزی ملزم گرفتار نہ ہوسکا لیکن پولیس نے ملزم کے ساتھیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان پیشہ ور ہیں اور پہلے بھی متعدد لوگوں کو لوٹ چکے ہیں، لڑکی کا خلیل الرحمان قمر سے پانچ سے چھ سے روز سے رابطہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں : خلیل الرحمان قمر کیساتھ اغواء کا واقعہ، خاتون سمیت 4افراد گرفتار

دوسری جانب خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ وہ واقعہ کے حوالے سے تین روز تک پریس کانفرنس کرکے حقائق سامنے لائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔