کراچی میں گھریلو تنازع پر داماد نے مبینہ طور پر سسر اور بیٹی کو قتل کردیا

طحہ عبیدی  پير 22 جولائی 2024
پولیس نے بتایا کہ داماد سستر کو قتل کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا—فوٹو: فائل

پولیس نے بتایا کہ داماد سستر کو قتل کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا—فوٹو: فائل

  کراچی: بہادر آباد میں گھریلو تنازع کے بعد داماد نے مبینہ طور پر سسر اور اپنی بیٹی کو قتل کر دیا اور جائے وقوع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نیو ٹاؤن تھانے کی حدود اسٹار ہوم میں مبینہ طور پر مشتعل داماد سکندر نے اپنے سسر زبیر کو قتل کر دیا اور لڑائی جھگڑے کے دوران ان کی 8 ماہ کی بچی فاطمہ بھی جاں بحق ہوگئی۔

ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا کا کہنا تھا کہ تھانہ نیو ٹاؤن میں سسر اور داماد کے درمیان گھریلو تنازع پیش آیا تھا، تنازع میں مشتعل داماد سکندر نے سسر اور دیگر کو زدوکوب کیا جس کے نتیجے میں سسر زبیر جاں بحق ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ سسر اور داماد کی لڑائی کے دوران قاتل کی 8 ماہ کی بیٹی فاطمہ بھی جاں بحق ہوگئی۔

ایس ایس پی نے کہا کہ مذکورہ واقعہ اسٹار ہوم بی ایم سی ایچ سوسائٹی میں پیش آیا، جس کے بعد علاقہ پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پہ پہنچی اور لاشیں کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

پولیس افسر نے بتایا کہ مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔