- آئینی ترامیم؛ امید ہے مولانا ووٹ دیں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف
- ویمنز ٹیم کو جنوبی افریقا کیخلاف سیریز سے قبل بڑا دھچکا
- آئینی ترامیم کا کابینہ کو نہیں پتہ مجھے کیسے پتہ ہوگا، نائب وزیراعظم
- ضمانت پر رہائی کے بعد دہلی کے وزیراعلیٰ کا مستعفی ہوکر دوبارہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ
- اسلام آباد؛ خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرکے وارداتوں کرنیوالے 2افراد گرفتار
- سوات میں بہو نے ساس کو قتل کرکے ڈکیتی کا روپ دے دیا
- لاہور؛ 8 سالہ بچے کیساتھ بد فعلی کی کوششں کرنے والا ملزم گرفتار
- تمام پی پی سینیٹرز، ایم این ایز کو پارٹی ہدایت کے مطابق ووٹ دینے کا حکم
- لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ
- آئینی ترامیم سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، مشیر اطلاعات کے پی
- ن لیگی وفد کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات
- چترال میں دو روزہ تجارتی نمائش 'چترال ایکسپو' کا افتتاح
- چیمپئینز ون ڈے کپ؛ بونس پوائنٹس ترمیم کا اعلان
- راولپنڈی سے چوری ہونے والی گاڑی موٹروے ایم ون سے برآمد
- لاہور؛ مشکوک افراد کی فائرنگ سے گشت پر مامور کانسٹیبل جاں بحق
- کراچی پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو گرفتار، اے ایس آئی زخمی
- بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری؛ لازمی سروس ایکٹ نافذ
- کراچی میں موسم زیادہ تر ابرآلود اور رات میں بوندا باندی کا امکان
- گوادر پورٹ تک رسائی کیلیے ترکمانستان کا پاکستان کیساتھ جلد معاہدے کا امکان
- ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے تیل اور گیس کے ذخائر میں اضافہ
متحدہ عرب امارات میں احتجاج کرنے والے بنگلہ دیشی مشکل میں پھنس گئے
دبئی: متحدہ عرب امارات میں اپنے ملک کی حکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے بنگلہ دیشی بڑی مشکل میں پھنس گئے۔
متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت نے خلیجی ریاست میں اپنے ہی ملک کی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے 57 بنگلہ دیشیوں کو طویل قید کی سزا سنائی ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی مختلف سڑکوں پر فسادات بھڑکانے کے الزام میں تین بنگلہ دیشی ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ 53 دیگر کو 10 سال اور ایک کو 11 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش احتجاج؛ بھارتی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی متاثرین کو پناہ کی پیشکش
عدالت کی جانب سے مقرر کردہ وکیل دفاع نے سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اجتماعات کا کوئی مجرمانہ ارادہ نہیں تھا اور شواہد ناکافی تھے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے اپنی سرزمین پر محض عوامی احتجاج پر شدید ردعمل کی مذمت کی ہے۔
متحدہ عرب امارات میں مظاہرے مؤثر طور پر غیر قانونی ہیں، جہاں غیر ملکی آبادی کا تقریبا 90 فیصد ہیں. بنگلہ دیشی تارکین وطن کا تیسرا سب سے بڑا گروپ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طلبا کی فتح؛ بنگلہ دیشی سپریم کورٹ نے کوٹا سسٹم پر عملدرآمد روکدیا
بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ کے خلاف طلبہ کی قیادت میں ہونے والے مظاہروں کے دوران 150 سے زائد افراد ہلاک اور 500 گرفتار ہو چکے ہیں۔
گزشتہ روز یو اے ای میں رہائش پذیر بنگلہ دیشیوں نے حکومت کو ملک گیر کرفیو ہٹانے اور انٹرنیٹ خدمات بحال کرنے کے لئے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا۔ وہ مظاہرین کے خلاف تشدد کا الزام عائد کرنے والے عہدیداروں کے استعفے کا بھی مطالبہ کر رہے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔