- ایران نے تحقیقی سیٹلائٹ چمران-1 کامیابی کے ساتھ لانچ کر دیا
- جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک ہی روز میں منکی پاکس کے تین مشتبہ کیسز رپورٹ
- فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیلی منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے، متحدہ عرب امارات
- چیمپیئنز ون ڈے کپ: پینتھرز نے ڈولفنز کو 50 رنز سے ہرادیا
- پاک بھارت تعلقات ،مکالمہ اور امن کے امکانات
- کراچی: مل میں سر پر وزنی چیز گرنے سے محنت کش جاں بحق
- کراچی: فائرنگ کے واقعات میں بچہ جاں بحق، دو بھائی زخمی
- مصطفیٰ کمال کا تحریک انصاف کو ایم کیو ایم کے نقش قدم پر چلنے کا مشورہ
- کراچی میں فینسی نمبر پلیٹ اور سیاہ شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم
- لاہور، پولیس اہلکاروں کے قتل اور درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار
- پارلیمان کے تقدس کیلئے ضروری ہے ملکی و عوامی مفاد میں قانون سازی ہو، وزیراعظم
- پنجاب کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کیلیے اقدامات کا فیصلہ
- وفاقی پولیس سیکیورٹی کے نام پر شہریوں کوتنگ کرنے لگی
- کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی
- سندھ حکومت نے پیدائش کے اندراج کی سہولت مفت فراہم کرنے کی منظوری دے دی
- ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ میں آئینی عدالت قائم کی جائے گی، اسحاق ڈار کی تصدیق
- موسلا دھار بارش کے بعد تاج محل کی چھت ٹپکنے لگ گئی
- سندھ کابینہ نے مفت برتھ سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کی منظوری دیدی
- آئینی ترمیم، حکومت اور پی ٹی آئی کی فضل الرحمان کو حمایت کیلیے منانے کی کوششیں
- پشاور: انسداد دہشت گردی عدالتوں کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں، پراسیکیوٹرز کو مراسلہ
نومئی کے مجرم نے منصوبہ سازی و سہولت کاری کا اعتراف کرلیا، مریم نواز
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نو مئی کے مجرم نے منصوبہ سازی اور سہولت کاری کا اعتراف کرلیا۔
پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی جماعت نہیں انتشاری ٹولہ ہے جس کا مقصد صرف اور صرف شرپسندی کے ذریعے ریاست کو نقصان پہنچانا ہے۔ نومئی کے مجرم نے منصوبہ سازی اور سہولت کاری کا اعتراف کرلیا۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ زمان پارک دہشت گردوں کا تربیتی ہیڈ کواٹر بنا رہا۔ پیٹرول بم بنانے اور ریاست پر حملے کی تربیت دی جاتی رہی۔ چار ماہ ٹانگ پر پلستر باندھنے کے ڈرامے کے دوران 9 مئی کی منصوبہ بندی کی گئی۔ یہ کیسا پرامن احتجاج تھا جس میں 200 سے زائد فوجی تنصیبات پر حملے ہوئے۔ ائیرفورس کے طیاروں کو آگ لگائی گئی۔ کور کمانڈر ہاؤس جلائے گئےاور شہدا کی یادگاروں کی توہین کی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے، آئی ایم ایف کو خط لکھنے، سائفر لہرانے کی سازشیں، شہداءکی یادگاروں کی بے حرمتی اس بڑی سازش کا حصہ ہیں۔ شواہد اور ثبوتوں کی موجودگی میں آئین اور قانون پر عمل کرتے ہوئے اس شرپسند، انتشاری ٹولے کے خلاف سخت کارروائی ہونا ملکی سلامتی اور قومی مفادات کا تقاضا ہے۔ یہ وہی سازشی گروہ ہے جس نے دوست ممالک کو پاکستان سے دور کیا۔ ان کی قیادت کے۔خلاف بدزبانی کی، سی پیک اور چین پر بے بنیاد الزامات لگائے اور دھرنے سےچین کے صدر کا دورہ نہ ہونے دیا۔ انہوں نے 2014 میں پارلیمنٹ ، پی ٹی وی ،وزیراعظم ہاؤس پر حملے کیے۔ پولیس اہلکاروں کے سرپھاڑے، سپریم کورٹ کی دیواروں پر گندے کپڑے دھوئے اور ڈی چوک میں قبریں کھودیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔