- ویمنز ٹیم کو جنوبی افریقا کیخلاف سیریز سے قبل بڑا دھچکا
- آئینی ترامیم کا کابینہ کو نہیں پتہ مجھے کیسے پتہ ہوگا، نائب وزیراعظم
- ضمانت پر رہائی کے بعد دہلی کے وزیراعلیٰ کا مستعفی ہوکر دوبارہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ
- اسلام آباد؛ خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرکے وارداتوں کرنیوالے 2افراد گرفتار
- سوات میں بہو نے ساس کو قتل کرکے ڈکیتی کا روپ دے دیا
- لاہور؛ 8 سالہ بچے کیساتھ بد فعلی کی کوششں کرنے والا ملزم گرفتار
- تمام پی پی سینیٹرز، ایم این ایز کو پارٹی ہدایت کے مطابق ووٹ دینے کا حکم
- لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ
- آئینی ترامیم سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، مشیر اطلاعات کے پی
- ن لیگی وفد کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات
- چترال میں دو روزہ تجارتی نمائش 'چترال ایکسپو' کا افتتاح
- چیمپئینز ون ڈے کپ؛ بونس پوائنٹس ترمیم کا اعلان
- راولپنڈی سے چوری ہونے والی گاڑی موٹروے ایم ون سے برآمد
- لاہور؛ مشکوک افراد کی فائرنگ سے گشت پر مامور کانسٹیبل جاں بحق
- کراچی پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو گرفتار، اے ایس آئی زخمی
- بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری؛ لازمی سروس ایکٹ نافذ
- کراچی میں موسم زیادہ تر ابرآلود اور رات میں بوندا باندی کا امکان
- گوادر پورٹ تک رسائی کیلیے ترکمانستان کا پاکستان کیساتھ جلد معاہدے کا امکان
- ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے تیل اور گیس کے ذخائر میں اضافہ
- سلیمہ امتیاز انٹرنیشنل پینل آف ڈویلپمنٹ امپائرز کیلئے نامزد
آئی پی پیز کے پاور ٹیرف میں 25روپے یونٹ کمی کی جائے، کنزیومر ایسوسی ایشن
کراچی: صارفین کی نمائندہ تنظیم کیپ نے صارفین کے ریلیف کے لیے حکومت کو 15نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرتے ہوئے آئی پی پیز کو صرف انکی پیداوار کے تناسب سے ادائیگیاں کرکے فی یونٹ پاور ٹیرف میں 25روپے کی فوری کمی کا مطالبہ کردیا۔
کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سربراہ کوکب اقبال نے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ میں کہا ہے کہ صارفین کو اضافی مالیاتی بوجھ سے تحفظ دینے کے لیے آئی پی پیز سے کیے گئے معاہدوں پر قومی سلامتی کے تناظر میں نظر ثانی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں ناجائز اضافے سے عوام خود کشیاں کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔
چارٹرڈ آف ڈیمانڈ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک تمام بینکوں کو ہدایت کرے کہ وہ عوام کو سولر پینل کی خریداری کےلئے بلا سود آسان اقساط پر قرضے فراہم کرے تاکہ قدرتی وسائل سے بجلی حاصل کرکے پاکستان کے صارفین کو کم قیمت پر بجلی دستیاب ہو۔
چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کے مطابق حکومت معاشی حالات کی بہتر تک مثالی انداز میں سادگی اختیار کرتے ہوئے تمام شعبوں میں کام کرنے والے افسران اور عملے کو بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں دی جانے والی مراعات فوری طور پر واپس لے۔ ایوان صدر،وزیر اعظم ہاﺅس، اور صوبوں کے وزرائےاعلیٰ ہاﺅس اور گورنر ہاﺅس سمیت دیگر وزراء کو ملنے والی مراعات اور شاہانہ اخراجات میں نمایاں کمی کی جائے۔
چارٹرڈ آف ڈیمانڈ میں مطالبہ کیا گیا کہ کم آمدنی اور تنخواہ دار طبقے پر بالواسطہ ٹیکسوں کا مزید بوجھ ڈالنے کے بجائے اشرافیہ کے ٹیکسوں میں اضافہ کیا جائے۔ ڈیری سمیت اشیائے ضروریہ پر عائد ٹیکس ختم کیا جائے، گوشت کی قیمت غریب اور متوسط طبقہ کی دسترس میں لائی جائے۔ دالوں کی قیمتیں 80 سے 100 روپے تک محدود کرتے ہوئےآٹا چاول ودیگر اہم اجناس کی قیمتوں کو بڑھنے سے روکنے کے لئے مطلوبہ اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔