- چیمپیئنز ون ڈے کپ: پینتھرز نے ڈولفنز کو 50 رنز سے ہرادیا
- پاک بھارت تعلقات ،مکالمہ اور امن کے امکانات
- کراچی: مل میں سر پر وزنی چیز گرنے سے محنت کش جاں بحق
- کراچی: فائرنگ کے واقعات میں بچہ جاں بحق، دو بھائی زخمی
- مصطفیٰ کمال کا تحریک انصاف کو ایم کیو ایم کے نقش قدم پر چلنے کا مشورہ
- کراچی میں فینسی نمبر پلیٹ اور سیاہ شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم
- لاہور، پولیس اہلکاروں کے قتل اور درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار
- پارلیمان کے تقدس کیلئے ضروری ہے ملکی و عوامی مفاد میں قانون سازی ہو، وزیراعظم
- پنجاب کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کیلیے اقدامات کا فیصلہ
- وفاقی پولیس سیکیورٹی کے نام پر شہریوں کوتنگ کرنے لگی
- کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی
- سندھ حکومت نے پیدائش کے اندراج کی سہولت مفت فراہم کرنے کی منظوری دے دی
- ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ میں آئینی عدالت قائم کی جائے گی، اسحاق ڈار کی تصدیق
- موسلا دھار بارش کے بعد تاج محل کی چھت ٹپکنے لگ گئی
- سندھ کابینہ نے مفت برتھ سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کی منظوری دیدی
- آئینی ترمیم، حکومت اور پی ٹی آئی کی فضل الرحمان کو حمایت کیلیے منانے کی کوششیں
- پشاور: انسداد دہشت گردی عدالتوں کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں، پراسیکیوٹرز کو مراسلہ
- کراچی کی صورتحال عوام میں نفرت کو جنم دے رہی ہے، چیمبر آف کامرس
- سندھ میں سرکاری ملازمین کیلیے نئی پنشن اسکیم متعارف کرانے کی منظوری
- شمالی کوریا: یورینیم افزودگی کی خفیہ تنصیب کی نایاب تصویر جاری
ایتھوپیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 229 ہوگئی
ادیس ابابا: ایتھوپیا کے جنوبی علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے دو واقعات کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 229 ہوگئی ہے اور مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایتھوپیا کے حکام نے بتایا کہ جنوبی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے مزید جانی نقصان کا خدشہ ہے جہاں لاپتا افراد کی تلاش کا جاری اور ہلاکتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
گوفا زون میں نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس ایجنسی کے سربراہ مارکوس میلیس نے بتایا کہ مجھے نہیں پتا کہ یہ سلسلہ کب ختم ہوگا کیونکہ ہمیں تاحال لاشیں مل رہی ہیں اور ہمیں بدستور کھدائی کر رہے ہیں۔
ضلعی ایڈمنسٹریٹر گوفا میسکر میٹیکو نے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اس وقت اضافہ ہوا جب امدادی کام کے لیے آئے لوگ خود لینڈ سلائیڈنگ کا شکار ہوگئے، یہ انتہائی غم ناک واقعہ ہے۔
جنوبی ایتھوپیا کے گوفا زون میں شدید بارش سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے لوگوں کی بڑی تعداد ملبے تلے دب گئی تھی اور پیر کی صبح امدادی کام کے لیے جمع ہونے والے افراد بھی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئے تھے۔
حکومتی عہدیدار نے پیر کو بتایا تھا کہ بچوں اور پولیس افسران سمیت 50 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، مقامی انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئیں فوٹیجز میں لوگوں کو ملبے سے لاشیں نکالتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ایتھوپیا کے وزیراعظم آبے احمد کا کہنا تھا کہ جانی نقصان سے انتہائی غم زدہ ہوں اور امدادی کاموں میں تیزی لانے کے لیے وفاقی عہدیداروں کو جائے حادثہ بھیج دیا گیا ہے۔
افریقی یونین کے چیئرپرسن موسیٰ فاکی مہمت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ ہم ایتھوپیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہیں جہاں لاپتا افراد کی تلاش اور بے گھر افراد کی مدد کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے بیان میں کہا کہ انہیں تمام متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی ہے اور فوری طور پر درکار طبی امداد فراہم کرنے کے لیے عالمی ادارہ صحت کی ٹیم بھیج دی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔