بھارتی خاتون کی پاکستانی سے فیس بُک پر دوستی اور ’آن لائن‘ شادی

ویب ڈیسک  بدھ 24 جولائی 2024
بھارتی پولیس نے شادی کے بعد پاکستان سے واپس لوٹنے پر خاتون کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا

بھارتی پولیس نے شادی کے بعد پاکستان سے واپس لوٹنے پر خاتون کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا

نئی دہلی: بھارتی پولیس نے مہاراشٹر کی رہائشی خاتون کے خلاف جعلی نام اور جعلی آدھار کارڈ بنوا کر پاکستانی ویزہ حاصل کرنے کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کی خاتون نغمہ کی فیس بک پر ایبٹ آباد کے رہائشی بابر بشیر احمد سے 2021 میں دوستی ہوئی تھی اور پھر دونوں نے فروری 2024 میں آن لائن شادی کرلی تھی۔

بھارتی خاتون نغمہ نے پاکستانی ویزہ نہ ملنے پر آن لائن شادی کی اور پھر ویزے کے لیے اپلائی کیا اور دستاویز میں اپنا نام صنم لکھوایا۔ بعد ازاں وہ پاکستان گئیں اور 17 جولائی کو واپس بھارت پہنچی تھیں۔

پولیس نے شک ہونے پر خاتون کو شہر سے باہر نہ جانے کی ہدایت کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

دوسری جانب خاتون کی والدہ کا کہنا ہے کہ 2015 میں میری بیٹی نے شوہر سے علیحدگی کے بعد اپنا اور اپنے بچوں کا نام تبدیل کرلیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔