- ایکس اکاؤنٹ پوسٹ پر عمران خان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج
- لاہور؛ سوتیلی ماں کے مبینہ تشدد سے 8 سالہ بچی جاں بحق
- ایک ہی گھر سے چوتھا جنازہ، وادی نیلم حادثے میں زخمی خاتون انتقال کرگئیں
- وفاقی حکومت کا صوبائی حکومتوں کو دیے گئے قرضوں پر 17.84 تک شرح سود کا اعلان
- ایک ہفتے تک کراچی میں بارش کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات
- زمین کے گرد آنے والا ’دوسرا چھوٹا چاند‘
- پشاور؛ مشتعل مظاہرین کا گرڈ اسٹیشن پر پتھراؤ کے بعد قبضہ
- عدالتی اصلاحتی ترامیم، چیف جسٹس کی تقرری آرمی چیف کی طرح ہوگی
- خاتون پولیو ورکر پر تشدد، چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ عملے کے خلاف مقدمہ درج
- وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے نئے معاونین خصوصی کو قلمدان تفویض
- شرح سود میں کمی ناکافی، معیشت کی ترقی میں بجلی کی قیمت رکاوٹ ہے، تاجر رہنما
- ٹویٹر پر دھمکی آمیز پوسٹ، عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار
- مجھے تھکا ہوا نظام تعلیم ملا ہے، صوبائی وزیر
- غیر معمولی سائنسی تجربات کو ’اگ نوبل انعام‘ سے نواز دیا گیا
- قومی بچت کی اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کا اعلان
- حیدرآباد؛ ڈاکوؤں نے پولیو ٹیم کو لوٹ لیا
- منکی پاکس کی روک تھام کیلیے اقدامات مزید سخت کردیے گئے
- بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی سے توشہ خانہ 2 کیس کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل
- سویڈن کی تارکین وطن کو انوکھی پیشکش؛ ایک کروڑ روپے لو اور ملک چھوڑ دو
- مستقبل کی معیشت ٹیکنالوجی پر منحصر ہے، احسن اقبال
وزیراعلیٰ کا بنوں جرگہ کے تمام گیارہ مطالبات سے اتفاق، حتمی منظوری اپیکس کمیٹی اجلاس میں دی جائیگی
اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا نے بنوں جرگہ کے گیارہ مطالبات سے اتفاق کیا ہے تاہم حتمی منظوری اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں دی جائے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل متوقع ہے جس کی صدارت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں بنوں جرگہ کی جانب سے امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا پروفیسر ابراہیم سمیت دیگر ارکان کی شرکت متوقع ہے، اجلاس میں بنوں جرگہ کی جانب سے پیش کردہ 11 مطالبات پیش کیے جائیں گے جن پر غور ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بنوں جرگہ کے مطالبات میں بنوں میں عزم استحکام پاکستان آپریشن کی مخالفت اور بنوں میں گڈ اور بیڈ طالبان کے مراکز کا مستقل طور پر خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
دیگر مطالبات میں کہا گیا ہے کہ سرچ آپریشن کے نام پر مدارس، گھروں اور افراد کی بےعزتی نہ کی جائے، جمعہ خان روڈ عوام کی سہولت کے لیے بند نہ کیا جائے، علاقہ میں طالبان کی پٹرولنگ کا نوٹس لیاجائے اور مقامی انتظامیہ کو کارروائی کا مکمل اختیار دیا جائے، مقامی پولیس کی استعداد میں اضافہ اور پولیس کے وسائل اور ضروریات کو پورا کیا جائے, پولیس کو باتفریق ایکشن کا مکمل اختیار دیا جائے، سی ٹی ڈی پولیس کو مکمل فعال اور دہشت گردوں و جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائی کا مکمل اختیار دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : بنوں میں مسلح گروہوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع، چھاپے و گرفتاریاں جاری
مطالبہ کیا گیا ہے کہ مدارس، گھروں پر بلاجواز چھاپے نہ لگائے جائیں تاکہ عوام میں اشتعال انگیزی اور بے چینی نہ پھیلے، بیڈ طالبان کے خلاف سی ٹی ڈی کو مقامی سطح پر کارروائی کا مکمل اختیار دیا جائے جو بلا روک ٹوک اور دباﺅ کے ہو، دہشت گردی میں زخمی پولیس اہلکاروں کا علاج سی ایم ایچ میں کیا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بنوں جرگہ کے مطالبات سے اصولی طور پر اتفاق کرچکے ہیں تاہم حتمی منظوری ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں دی جائے گی، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور جمعہ کے روز بنوں کا دورہ کرتے ہوئے مطالبات منظوری کا حتمی اعلان کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔