افغان شہریوں کو پاسپورٹ جاری کرنے میں ملوث تین ملزمان گرفتار

صالح مغل  بدھ 24 جولائی 2024
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے پشاور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کیا جن کی شناخت رحمت اللہ، طارق جاوید اور ابوبکر کے ناموں سے ہوئی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ فراہم کرنے میں ملوث تھے اور بھاری رقوم کے عوض غیر ملکیوں کو پاکستانی پاسپورٹ بنا کردیتے تھے۔

ایف آئی اے کے طمابق گرفتار ملزمان اسمگلنگ کے نیٹ ورک میں ملوث ہیں، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔