- ایرانی ہیکرز نے ٹرمپ کی انتخابی مہم کا چوری شدہ مواد بائیڈن کیمپ کو ارسال کیا، امریکا
- امریکا، چار سال میں پہلی بار شرح سود میں کمی
- ECC ،زمین خریداری میں تاخیرمنصوبوں کی تکمیل میں رکاوٹ
- غیر ملکی قرض : 5 برس میں 88 کروڑ91 لاکھ ڈالر سود ادا کیا
- پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی کے الیکٹرک کیخلاف ایکشن کی سفارش
- سندھ طاس معاہدے میں ترمیم بھارت نے پاکستان کونوٹس بھیج دیا
- تقسیم دشمن کا ایجنڈا، ملکر ناکام بنانا ہوگا، شہباز شریف
- آئین میں ترامیم کا معاملہ 2 ہفتے کے لیے التوا کا شکار
- فائز عیسیٰ کی چیف جسٹس FCC مجوزہ تقرری پر حکومت کو مشکل
- آئینی پیکج پر بار کونسلز کمیٹی قائم، 7 روز میں رپورٹ دیگی، وکلا کنونشن
- ای میل حملوں سے سرکاری اداروں کو نشانہ بنانے کا انکشاف
- آئینی ترمیم 3 ایمپائرز کو توسیع دینے کیلیے ہے،عمران خان
- چین کی پاکستان کو انسداد دہشت گردی تعاون مشترکہ سیکیورٹی کی تجویز
- غزہ: ایک ہی روز میں مزید 48 فلسطینی شہید
- اسرائیل نے اپنے ہزاروں فوجی غزہ سے لبنان کی سرحد پر پہنچادیے
- بھارت؛ مشہور کمپنی کی ملازمہ کا بے تحاشا ورک لوڈ کے باعث انتقال
- کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر زخمی جماعت اسلامی کا کارکن دم توڑ گیا
- ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی
- سری لنکا کے مینڈس نے سعود شکیل کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا
- لاہور؛ منشیات فروش سب انسپکٹر گرفتار، 70 کلوگرام منشیات برآمد
مانچسٹر ایئرپورٹ پر برطانوی پولیس کا پاکستانی نژاد نوجوانوں پر تشدد
مانچسٹر: برطانوی پولیس نے پاکستانی نژاد شہریوں کو ایئرپورٹ پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس کی جانب سے پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں پر انسانیت سوز تشدد کی ویڈیوز سامنے آئیں۔
رپورٹ کے مطابق واقعہ مانچسٹر ایئرپورٹ کے ٹرمینل ٹو پر پیش آیا جس میں قطر سے واپس آنے والی فیملی کے اراکین کو پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے ایک نوجوان کو پیچھے ہاتھ باندھ کر زمین پر لٹایا ہوا تھا تو اسی دوران مانچسٹر پولیس کے ایک اہلکار نے اُس کے سر پر لاتیں ماریں جبکہ متاثرہ نوجوان کے گرد دیگر مرد اور ایک خاتون اہلکار بھی موجود تھی۔
پولیس کی جانب سے زمین پر لٹائے گئے نوجوان کے قریب گھرانے کی ایک بوڑھی خاتون بھی بیٹھی تھیں۔
خاتون اہلکار کی کال پر پولیس کے دیگر اہلکار بھی موقع پر پہنچے اور انہوں نے ایک شخص کو زمین پر اوندھے منہ جبکہ دوسرے کو ہاتھ اوپر کر کے قریب میں کرسی پر بیٹھا دیا تھا۔
واقعے کی فوٹٰج بنانے والے شخص جس کی شناخت رفیق کے نام سے ہوئی اُس نے بتایا کہ تقریبا دس کے قریب اہلکاروں نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا، اس دوران ایئرپورٹ پر موجود تمام ہی لوگ خوفزدہ ہوئے جبکہ وہاں پر بھگدڑ بھی مچی۔
اُدھر گریٹر مانچسٹر پولیس نے واقعے پر مؤقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایئرپورٹ پر دو مسافروں کے درمیان جھگڑا ہورہا تھا جس کو ایک خاتون اہلکار نے روکنے کی کوشش کی تو مسافر کی جانب سے خاتون اور دیگر دو اہلکاروں پر تشدد کیا گیا جس کے نتیجے میں خاتون کی ناک کی ہڈی ٹوٹی جبکہ دیگر دو زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق وقوعہ سے پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والے چار افراد کو حراست میں لیا ہے جبکہ پانچ اہلکاروں کو معطل کر کے 7 اہلکاروں کے خلاف ویڈیوز کی روشنی میں تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔