پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج کا پلان تیار کرلیا

اسامہ اقبال  جمعرات 25 جولائی 2024
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعے کو ملک گیر احتجاج کیلیے پلان تشکیل دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کو پی ٹی آئی ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک گیر احتجاج کی کال پر ملک گیر احتجاج کا پلان تیار کرلیا۔

جمعہ 26 جولائی کو عمران خان سمیت دیگر قائدین کی رہائی کیلیے تحریک انصاف کا ملک بھر میں احتجاج ہوگا،  تمام ایم این ایز اپنے اپنے حلقے میں احتجاجی مظاہرے کراوئیں گے جبکہ اسلام آباد سے احتجاج کی قیادت شعیب شاہین کریں گے۔

مزید پڑھیں: شعیب شاہین پی ٹی آئی کے قائم مقام سیکریٹری اطلاعات مقرر

ذرائع کے مطابق ملک گیر احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس بھی آج ہو گا، احتجاج کا بنیادی مقصد بانی چئیرمین پی ٹی اور دیگر کارکنان کی رہائی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلاٹ فارم سے احتجاج کیا جائے گا، تحریک تحفظ آئین پاکستان میں موجود دیگر جماعتیں بھی احتجاج میں شرکت کریں گی جبکہ ملک گیر احتجاج کی قیادت محمود خان اچکزئی کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔