کراچی میں نشے کے عادی شخص نے بیوی کو چھری کے وار سے قتل کردیا

طحہ عبیدی  جمعرات 25 جولائی 2024
ملزم عاشق پولیس کی حراست میں ہے (فوٹو ایکسپریس)

ملزم عاشق پولیس کی حراست میں ہے (فوٹو ایکسپریس)

  کراچی: شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں بیوی کو چھری کے وار سے قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ویسٹ حفیظ الرحمان بگٹی نے بتایا کہ نشے کے عادی شخص نے سرجانی ٹاؤن میں اپنی بیوی کو گھریلو ناچاکی کے بعد چھری کے وار سے قتل کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا تھا جسے ایک گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کیا گیا۔

ملزم کی شناخت عاشق کے نام سے ہوئی جو نشے کا عادی ہے جبکہ ملزم کے پاس سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔