ٹک ٹاک کا ’ساؤنڈ سرچ‘ نامی فیچر پر کام جاری

ویب ڈیسک  جمعرات 1 اگست 2024

بیجنگ: ٹک ٹاک صارفین کے لیے ’ساؤنڈ سرچ‘ کے نام سے ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے گانے کو گنگنا کر یا بجا کر تلاش کیا جاسکے گا۔

کمپنی کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ یہ فیچر فی الحال منتخب علاقوں میں کچھ صارفین کے لیے دستیاب ہے اور ابھی تک وسیع پیمانے پر دستیاب نہیں ہے۔

ساؤنڈ سرچ فیچر صارفین کو ایپ پر مطلوبہ دھن تلاش کر نے کے لیے ایک اور طریقہ پیش کرتا ہے۔ ایک ایسے پلیٹ فارم پر جہاں گانے پر مبنی رجحانات تیزی سے تبدیل ہوتے ہیں، ٹول آپ کو موجودہ رجحانات کو تلاش کرنے اور بہتر طور پر سمجھنے میں بھی مدد کرسکتا ہے۔

ٹک ٹاک پر ساؤنڈ سرچ کسی حد تک یوٹیوب میوزک کے گانے کا سراغ لگانے والے فیچر سے ملتا جلتا ہے جو آپ کو گانے، گنگنانے یا بجانے سے کسی گانے کا نام تلاش کرنے دیتا ہے۔

اگرچہ شزام یقینی طور پر گانے کی شناخت کا سب سے مشہور ٹول ہے لیکن ٹک ٹاک اور یوٹیوب میوزک کی یہ نئی خصوصیات شزام پر جو کچھ ممکن ہے اس سے کہیں زیادہ ہیں کیونکہ وہ آپ کو گانوں کو گنگنانے یا گانے کے ذریعہ شناخت کرنے کی اجازت دیتی ہیں ، جبکہ شزم صرف اسی صورت میں کام کرتا ہے جب آپ اصل گانا چلاتے ہیں۔

جہاں شزام اور یوٹیوب میوزک آپ کو گانوں کا نام تلاش کرنے میں مدد دے سکتے ہیں  وہیں ٹک ٹاک کا ٹول صرف گانوں کو تلاش کرنے کے لئے نہیں ہے بلکہ آپ کو ان کا استعمال کرنے والی ویڈیوز بھی دکھانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔