- بھارت سے رہائی کےبعد 17 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- سویڈن میں توہین ِ قرآن کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے
- فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا
- حکومت کے بینکوں سے حاصل کردہ قرضوں میں ایک ہزار ارب کا اضافہ
- سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ روپے سے بھی تجاوز کرگئی
- پی ایس ایل8؛ بورڈ اور سندھ حکومت کے درمیان سرد جنگ ختم
- گرافک ڈیزائننگ اور مصنوعی ذہانت
- سینیٹ؛ سویڈن میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی کیخلاف قرارداد متفقہ منظور
- دو نوکرانیاں شادی والے گھر سے 60 تولہ سونا چرا کر فرار
- بابراعظم اور سرفراز نمائشی میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے
- بی جے پی کے سابق عہدیدار کی بیمار بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی
- بولان میں لیویز کی چوکی پر فائرنگ سے ایک اہل کار شہید
- لاپتہ افراد کے معاملے پر بڑوں کیخلاف کارروائی کرنی ہوگی، سپریم کورٹ
- متحدہ رہنما بابر غوری کے وارنٹ معطل، حفاظتی ضمانت منظور
- حکومت کا شیخ رشید سے لال حویلی کا قبضہ چھڑوانے کا فیصلہ
- الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر 16مارچ کو ضمنی انتخابات کا اعلان
- عمران خان کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو ہٹا دیا گیا
- ڈکیتی کی انوکھی واردات، ڈاکو 5 ہزار مرغیاں لے کر فرار
- پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج
- نیوزی لینڈ میں طوفانی بارش اورتیز ہوائیں، آکلینڈ میں ایمرجنسی نافذ
چین کے صوبہ سنکیانگ میں مسلمان سرکاری ملازمین اور طلبا پر روزہ رکھنے پرپابندی

مسلمانوں کے خلاف چینی حکومت کے جابرانہ ہتھکنڈوں سے تنازعات میں مزید اضافہ ہو گا، ورلڈ یغور کانگریس۔ فوٹو؛ فائل
بیجنگ: چین کے شمال مغربی صوبے سنکیانگ میں مسلمان سرکاری ملازمین، طلبہ اور اساتذہ کے روزہ رکھنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی حکمران جماعت کیمونسٹ پارٹی نے کئی برسوں سے شمال مغربی صوبے سنکیانگ میں روزے رکھنے پر پابندی لگا رکھی ہے جس کی وجہ سے سیکیورٹی فورسز اور مسلمانوں کے درمیان خونریز تصادم کے واقعات بھی رونما ہوتے رہتے ہیں۔ کمیونسٹ پارٹی نے سرکاری محکموں کے مسلمان ملازمین، طلبا اور اساتذہ کو رمضان المبارک کا روزے رکھنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
دوسری جانب یغور مسلمانوں کی نمائندہ جلا وطن تنظیم ورلڈ یغور کانگریس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چینی حکام نے یغور مسلمانوں کو مفت کھانے کی پیشکش کی اور گھر گھر جا کر اس بات کی تصدیق بھی کی کہ کہیں لوگ روزے سے تو نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے خلاف چینی حکومت کے جابرانہ ہتھکنڈوں سے تنازعات میں مزید اضافہ ہو گا، چینی حکام رمضان المبارک میں مسلمانوں کے خلاف ظالمانہ اقدامات سے پرہیز کریں۔
واضح رہے کہ سنکیانگ میں یغور مسلمانوں کی بڑی تعداد آباد ہے جو گزشتہ کئی سالوں سے اپنی آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں جب کہ چینی حکام کا الزام ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں میں یغور جنگجو ملوث ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔