رات کے اندھیرے میں لاہور کے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل

ویب ڈیسک  بدھ 31 جولائی 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے رات کے اندھیرے میں لاہور شہر کے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے۔

ایس ایچ او باغبانپورہ وقار بخاری ایس ایچ رائیونڈ سٹی تعینات، ایس ایچ او جنوبی چھاونی عمران نیازی ایس ایچ او باغبانپورہ تعینات، ایس ایچ او غازی آباد دانیال گجر ایس ایچ او جنوبی چھاونی تعینات، ایس ایچ او سرور روڈ فیصل ندیم کو ایس ایچ او غازی آباد تعینات کر دیا گیا۔

ایس ایچ او نولکھا زاہد محمود ایس ایچ او اسلام پورہ تعینات کیا گیا جبکہ پولیس لائنز سے عرفان گجر ایس ایچ او نولکھا تعینات ایس ایچ او شفیق آباد فاروق اعظم ایس ایچ او کاہنہ تعینات اور پولیس لائنز سے آصف جاوید کو ایس ایچ او شفیق آباد تعینات کیا گیا۔

ایس ایچ او مصطفی آباد حماس حمید ایس ایچ او ہڈیارہ تعینات، پولیس لائنز سے نوید اسلم ایس ایچ او مصطفی آباد تعینات، پولیس لائنز سے توصیف ایس ایچ او ہئیر تعینات، ایس ایچ او جوہر ٹاون محمد ذکاء ایس ایچ او غالب مارکیٹ تعینات اور پولیس لائنز سے مستنصر ہنجراء کو ایس ایچ او جوہر ٹاون تعینات کر دیا گیا۔

پولیس لائنز سے انسپکٹر رانا مجاہد ایس ایچ او سندر تعینات، پولیس لائنز سے امجد ڈوگر ایس ایچ او سبزہ زار تعینات پولیس لائنز سے وقاص اشرف ایس ایچ او لٹن روڈ تعینات، پولیس لائنز سے طیب سرفراز ایس ایچ او موچی گیٹ تعینات، پولیس لائنز سے عمران قمر پڈانہ ایس ایچ او اقبال ٹاون تعینات اور پولیس لائنز سے احسن جسپال کو ایس ایچ او سرور روڈ تعینات کر دیا گیا

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔