- پی ٹی آئی ایم این اےسہیل سلطان کیخلاف ریفرنس،اسپیکر کا کارروائی کیلیےالیکشن کمیشن کو خط
- متحدہ عرب امارات؛ خاتون کولیگ کا گال چھونے پر 10 ہزار درہم جرمانہ
- اے این ایف کی گہرے سمندر میں کارروائی، 60 کلوگرام آئس تحویل میں لے لی
- پی پی ایل کا تیل کی ایکسپلوریشن کیلئے عراقی کمپنی سے معاہدہ
- دہشتگردی کے مقدمے میں اعظم سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
- جعلی حکومت نے عوام اور افواج پاکستان کے ٹکراؤ کا منصوبہ بنایا تھا، بیرسٹر سیف
- حماس کا حملہ ہولوکاسٹ تھا، یہودی برادری کیساتھ کھڑے ہیں، برطانیہ
- ساف چیمپئن شپ کیلئے قومی ویمن فٹبال ٹیم کی ٹریننگ جاری
- فلسطین پر آواز اٹھانے کیلیے ماہرین کی کمیٹی بناکر دنیا کے اہم دارالخلافوں میں بھیجیں گے، وزیراعظم
- نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ: ماحور شہزاد نے آٹھویں مرتبہ ٹائٹل جیت لیا
- حکومت سندھ کا ہاریوں کو بینظیر ہاری کارڈ بینک کے ذریعے دینے کا فیصلہ
- رواں برس طِب کا نوبل انعام امریکی سائنس دانوں کے نام
- فلسطینی نسل کشی پر غزہ کے قصاب اسرائیل کو قیمت چکانی ہوگی؛ ترک صدر
- اسرائیل 7 اکتوبر اور یرغمالیوں کے نام پر فلسطین، لبنان اور مصر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، بلاول
- زر مبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا
- کے پی ہاؤس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کیلیے 11 رکنی کمیٹی کی منظوری
- لبنان میں حزب اللہ سے دوبدو جھڑپیں؛ اسرائیلی فوج کا دوسرا اہلکار بھی ہلاک
- ڈنمارک میں اسرائیلی سفارت خانے پر 5 روز میں تیسرا بم دھماکا
- کراچی؛ انٹربورڈ میں انتظامی بحران شدت اختیار کرگیا، سیکریٹری کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا
- ایس سی او کانفرنس؛ اسلام آباد اور راولپنڈی میں 14 تا 16 اکتوبرعام تعطیل کا اعلان
پاکستان میں تیار شدہ ٹویوٹا گاڑیوں کی ایکسپورٹ کا آغاز
کراچی: پاکستان میں تیار کی گئی ٹویوٹا گاڑیوں کی ایکسپورٹ کا آغاز کردیا گیا ہے، اس حوالے سے انڈس موٹرز کمپنی کے پلانٹ پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے جن کا کمپنی کے سی ای او علی اصغر جمالی نے استقبال کیا۔ تقریب میں وفاقی وزیر کو پلانٹ میں کی جانے والی سرمایہ کاری اور ایکسپورٹ کی حکمت عملی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت فخر کی بات ہے۔ کمپنی کو ایکسپورٹ شروع ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ کمپنی نے ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ 64 فیصد لوکلائزیشن قابل تعریف ہے اور انڈسٹری کے عزم کی ترجمانی کرتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ لوکل کمپوننٹس کے استعمال سے صنعتی شعبے کی ترقی کے لیے کمپنی کا عزم قابل تعریف ہے ۔ کمپنی نے 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے گنجائش کو 7 ہزار گاڑیوں کی پیداوار تک بڑھایا ہے ۔ کمپنی کی ہائبرڈ گاڑیوں کی تیاری ملک میں ماحول کے تحفظ اور ٹرانسپورٹ کا پائیدار حل ہے۔ انڈس موٹرز کی تیار کردہ گاڑیوں کی ایکسپورٹ بہت خوش کن ہے ، امید ہے مستقبل میں ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او انڈس موٹرز علی اصغر جمالی نے کہا کہ پاکستان سے ٹویوٹا گاڑیوں کی ایکسپورٹ گروپ چیئرمین علی ایس حبیب کا خواب تھا ۔ آج کا دن علی ایس حبیب اور انڈس کی ٹیم کے نام ہے ۔ 5 ماہ سے وفاقی وزیر نے بہت حوصلہ افزائی کی جس سے ایکسپورٹ ممکن ہوئی۔ ایس آئی ایف سی نے بھی انڈسٹری کو سپورٹ کیا ۔ حکومت کے ساتھ مل کر ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا ۔ انڈسٹری کی ترقی کے لیے طویل مدتی پالیسی کی ضرورت ہے ۔ انڈس کی ایکسپورٹ کردہ افرادی قوت کو ٹویوٹا جاپان نے دنیا کی سب سے بہتر ورک فورس قرار دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔