خون کا معمول کا ٹیسٹ کینسر کی جلد تشخیص میں مددگار

کینسر کی جلد تشخیص بیماری کے کامیاب علاج کے امکانات میں بھی اضافہ کر سکتی ہے


ویب ڈیسک August 06, 2024

ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ خون کا معمول کا ٹیسٹ معدے کی تکلیف یا پیٹ پھولنے کے مسئلے میں مبتلا افراد میں کینسر کی جلد تشخیص میں مدد دے سکتے ہیں۔

ایک تحقیق میں سائنس دانوں نے دیکھا کہ عام طور پر کیے جانے والے 19 خون کے ٹیسٹ میں غیر معمولی نتائج رکھنے والے نمونوں کا تعلق ایک برس کے اندر کینسر کی تشخیص کے زیادہ خطرات سے تھا۔

سائنس دانوں کے اندازے کے مطابق اگر ان غیر معمولی نتائج کے سبب ایسے افراد کی تعداد میں 16 فی صد اضافہ ہو جاتا ہے جن میں کینسر کی تشخیص نہیں ہوئی ہو اور ان کو فوری طور پر معالج سے رابطے کا کہا جائے۔

یہ شرح معالجین کے پاس فوری جانے والے معدے کی تکلیف یا پیٹ پھولنے کے مسئلے میں مبتلا 1000 افراد میں چھ اضافی افراد کی ہے جن میں کینسر کی تشخیص نہیں ہوئی ہو۔

محققین کا کہنا تھا کہ معالج سے فوری رجوع بیماری کے کامیاب علاج کے امکانات میں بھی اضافہ کر سکتا ہے۔

یونیورسٹی کالج لندن سے تعلق رکھنے والی تحقیق کی سربراہ مصنفہ ڈاکٹر مینہ رفیق کا کہنا تھا کہ یہ مطالعہ بتاتا ہے کہ سائنس دان پہلے سے دستیاب خون کے ٹیسٹ کی مدد سے کینسر کی تشخیص کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کینسر کی جلد تشخیص کو بہتر بنانے کے لیے ایک مؤثر اور کم قیمت طریقہ ثابت ہو سکتا ہے اور بعض معاملات میں یہ کامیاب علاج کے امکانات بھی بڑھا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں