- سونے کی قیمت آج پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- اڈیالہ جیل سے نفرت سے بھرپور "قوم کو پیغام" جاری ہو رہے ہیں، شیری رحمان
- وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، آئینی ترمیم پر قائل کرنے کی کوشش
- سندھ حکومت کا معذور افراد کیلئے منفرد منصوبے کا علان
- پانی کی بچت میں خواتین کا کردار
- پاک پی ڈبلیو ڈی کے منصوبے صوبائی حکومتوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ
- ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو شکست
- پوپ فرانسس کی امریکی صدارتی انتخاب پر تنقید، ٹرمپ اور کملا برائی قرار
- اسلام آباد ہائیکورٹ: شیر افضل کو کسی بھی مقدمے میں بغیر اجازت گرفتار نہ کرنے کا حکم
- راولپنڈی؛ 3 بچے پراسرار طور پر لاپتا، سرکاری اسکول کی خاتون ٹیچر اغوا
- ساوتھ ایشین جونیٸر ایتھلیٹکس چیمپٸین شپ؛ پاکستان میڈل سے محروم
- پنجاب میں عوام اور وکلا کیلیے خوشخبری؛ کورٹ فیسوں میں بڑی کمی
- پاکستان سائبر سیکیورٹی انڈیکس کے سرفہرست 40 ممالک میں شامل
- رات کے اندھیرے میں قانون سازی نہیں کی جاتی، بیرسٹر گوہر
- کچلاک میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، دو اہلکار شہید
- لاہور میں ریکی کرکے 2 کروڑ روپے چھین کر فرار ہونے والے ملزمان گرفتار
- شعیب شاہین کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم، دیگر رہنماؤں کی درخواستِ پر سماعت ملتوی
- اے این ایف کی کارروائیاں،24 گھنٹوں کے دوران 2 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد
- اسلام آباد؛ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں؛ ایک ارب سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد
- کروڑوں روپے مالیت کی منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
دورہ پاکستان؛ مشتاق احمد بنگلادیش ٹیم اسپن کنلسٹنٹ ہوں گے
کراچی: پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بنگلہ دیشی اسپنرز کی رہنمائی مشتاق احمد کریں گے، آنے والے ٹور میں بنگال ٹائیگرز کو سابق پاکستانی اسٹار کی بطور اسپن کنلسٹنٹ خدمات حاصل ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو رواں ماہ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے، جس میں اسے سابق پاکستانی اسپن اسٹار مشتاق احمد کی بطور اسپن کنلسٹنٹ خدمات حاصل ہوں گی، وہ اس سے قبل امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی بنگلہ دیشی اسپنرز کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: دورہ پاکستان؛ بنگلادیش نے ٹیم سیکیورٹی کیلئے رابطہ کرلیا
اس حوالے سے بی سی بی کرکٹ آپریشن چیئرمین جلال یونس نے کہا کہ مشتاق احمد پاکستان کی سیریز کیلیے دستیاب ہوں گے، ان کی کچھ اور بھی مصروفیات ہیں جس کی وجہ سے وہ دسمبر تک مکمل طور پر دستیاب نہیں ہیں، ہم جنوری کے بعد ان کی طویل مدت کیلیے خدمات حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیشی اسپنرز خاص طور پر ریشاد احمد کی کارکردگی میں کافی بہتری آگئی، جس کی وجہ سے بی سی بی مشتاق کی خدمات طویل مدت کیلیے حاصل کرنا چاہتا ہے۔
مزید پڑھیں: دورہ پاکستان؛ بنگلادیش نے تین الگ الگ اسکواڈز کا اعلان کردیا
جلال یونس کا کہنا ہے کہ سیریز سے قبل ہیڈ کوچ چندیکا ہتھوراسنگھے بھی آسٹریلیا سے واپس لوٹ آئیں گے۔ پلیئرز کی فٹنس کے حوالے سے اپ ڈیٹ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تسکین احمد نے ریڈ بال کے ساتھ بولنگ شروع کر دی ہے، گذشتہ روز فٹنس کا جائزہ بھی لیا گیا، ان کی دورہ پاکستان کیلیے سلیکشن کا فیصلہ بہرحال سلیکٹرز کو کرنا ہے۔
یاد رہے کہ تسکین نے گذشتہ برس جون سے ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی ،البتہ انھوں نے حال ہی میں ورلڈ کپ میں حصہ لیا تھا۔ عبادت حسین کے بارے میں جلال یونس نے کہا کہ وہ 70 فیصد انجری سے چھٹکارہ پا چکے تاہم اب بھی انھیں مزید ری ہیبلی ٹیشن کی ضرورت ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔