- آئینی ترامیم کا کابینہ کو نہیں پتہ مجھے کیسے پتہ ہوگا، نائب وزیراعظم
- ضمانت پر رہائی کے بعد دہلی کے وزیراعلیٰ کا مستعفی ہوکر دوبارہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ
- اسلام آباد؛ خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرکے وارداتوں کرنیوالے 2افراد گرفتار
- سوات میں بہو نے ساس کو قتل کرکے ڈکیتی کا روپ دے دیا
- لاہور؛ 8 سالہ بچے کیساتھ بد فعلی کی کوششں کرنے والا ملزم گرفتار
- تمام پی پی سینیٹرز، ایم این ایز کو پارٹی ہدایت کے مطابق ووٹ دینے کا حکم
- لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ
- آئینی ترامیم سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، مشیر اطلاعات کے پی
- ن لیگی وفد کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات
- چترال میں دو روزہ تجارتی نمائش 'چترال ایکسپو' کا افتتاح
- چیمپئینز ون ڈے کپ؛ بونس پوائنٹس ترمیم کا اعلان
- راولپنڈی سے چوری ہونے والی گاڑی موٹروے ایم ون سے برآمد
- لاہور؛ مشکوک افراد کی فائرنگ سے گشت پر مامور کانسٹیبل جاں بحق
- کراچی پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو گرفتار، اے ایس آئی زخمی
- بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری؛ لازمی سروس ایکٹ نافذ
- کراچی میں موسم زیادہ تر ابرآلود اور رات میں بوندا باندی کا امکان
- گوادر پورٹ تک رسائی کیلیے ترکمانستان کا پاکستان کیساتھ جلد معاہدے کا امکان
- ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے تیل اور گیس کے ذخائر میں اضافہ
- سلیمہ امتیاز انٹرنیشنل پینل آف ڈویلپمنٹ امپائرز کیلئے نامزد
- آئینی ترمیم؛ حکومت اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان مذاکرات کا آخری دور
ہنی ٹریپ کے خلاف پولیس کی بروقت کارروائی، کراچی کے 5 نوجوانوں سمیت 6 افراد بازیاب
رحیم یار خان: کچے کے علاقے میں رحیم یار خان کی پولیس کی بروقت کارروائی کی بدولت کراچی کے 5 نوجوانوں سمیت 6 افراد ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا ہونے سے بچ گئے۔
ڈی پی او رحیم یار خان عمران ملک نے پریس کانفرنس صحافیوں کو بتایا کہ پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کر کے بر وقت رسپانس کیا اور کچے کے علاقے سے ڈاکوؤں کے چنگل سے کراچی کے 5 نوجوانوں کو بازیاب کرا لیا۔
ڈی پی او عرفان ملک کا کہنا تھا کہ پولیس پارٹی کو دیکھ کر ڈاکو مغویوں کو چھوڑ کر اندرون سندھ دریائے سندھ کے ساتھ کچے کے علاقے میں فرار ہو گئے۔
ہنی ٹریپ کے چنگل سے بازیاب ہونے والے کراچی کے سید ہارون علی، حمزہ انور، بلال بن ضیاء ،اویس احمد اور نوفل احمد شامل ہیں جو جانور خریداری کے جھانسے میں کراچی سے کشمور پہنچے تھے۔
ڈی پی او نے بتایا کہ یہ 5 نوجوان سستے جانور خریدنے کے لالچ میں آئے تھے، انہوں نے سوشل میڈیا پر سستے جانوروں کی فروخت کا اشتہار دیکھ کر گڈو پہنچے تھے۔
ڈی پی او عمران احمد کے مطابق دوسری کارروائی میں تھانہ کوٹ سبزل پولیس نے ملتان کے یونیورسٹی ملازم کو اغواء ہونے سے بچایا۔ محمد نعیم انفارمیشن ٹیکنالوجی کورس کے جھانسے میں اغواء کاروں کے پاس کشمور جا ر ہا تھا۔
ڈی پی او رحیم یار کا کہنا تھا کہ پولیس کچے کے علاقے میں عوام کی جان ومال کی حفاظت کی خاطر بھر پور طاقت کے ساتھ موجود ہے پولیس نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے علاقہ سے سنگین جرائم کا مکمل خاتمہ کیا۔
ڈی پی او عمران احمد ملک رحیم یار خان نے مزید کہا کہ شہری اغواء کاروں کے جھانسے میں ہرگز نہ آئیں رحیم یار خان پولیس اب تک 442 شہریوں کو ٹریپ کے ذریعے اغواء ہونے سے بچا چکی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔