راولپنڈی؛ دودھ اور دہی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

ویب ڈیسک  جمعـء 2 اگست 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

راولپنڈی میں دودھ 220 روپے فی لیٹر اور دہی 240 روپے فی کلو ہوگیا۔

گوالہ یونین کے مطابق بھینس، چارہ اور کھل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ اور ٹیکس سے قیمت میں اضافہ ضروری ہوگیا ہے، سرکاری قیمتوں پر دودھ اور دہی کی فروخت ممکن ہی نہیں۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج 2اگست سے کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دودھ کی سرکاری قیمت 190 روپے فی لیٹر اور دہی 200 روپے فی کلو ہے جبکہ ضلع بھر میں کسی بھی جگہ خالص دودھ دستیاب نہیں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔