9مئی مقدمات میں عمرایوب ،اسد عمر اوردیگرکی ضمانت میں 10 اگست تک توسیع

ویب ڈیسک  جمعـء 2 اگست 2024
مقدمات میں 36 ملزمان نامزد ہیں:فوٹو:فائل

مقدمات میں 36 ملزمان نامزد ہیں:فوٹو:فائل

 لاہور: عسکری ٹاور حملے سمیت 9 مئی سے متعلق دیگر مقدمات میں عمرایوب اور دیگر کی ضمانت میں 10 اگست تک توسیع کردی گئی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے عسکری ٹاور حملہ، تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سمیت 9 مئی سے متعلق 3 مقدمات کی سماعت کی۔ عدالت نے عمر ایوب ، اسد عمر اور فواد چوہدری سمیت 36 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 10 اگست تک توسیع کا حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے بغیر کاروائی سماعت ملتوی کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ اور تھانہ شادمان میں مقدمات درج ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔