- فلوریڈا: ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب ایک بار پھر فائرنگ، سابق امریکی صدر محفوظ رہے
- مولانا فضل الرحمان نے ہمیں سپورٹ نہیں کیا، خواجہ آصف
- کورنگی میں دو سیاسی جماعتوں کے درمیان مسلح تصادم، تین افراد زخمی ہوگئے
- الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب، سپریم کورٹ کی وضاحت کا جائزہ لیا جائے گا
- آئینی ترامیم: قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کل ساڑھے 12 بجے تک ملتوی
- آئینی ترامیم معاملہ: وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ملتوی
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
- لانڈھی میں گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر
- ہمارے دو سینٹرز کو مسلسل ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے، قائم مقام صدر بی این پی مینگل
- پشاور میں ریگی ماڈل ٹاؤن پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ
- اے این پی نے آئینی ترمیم کی حمایت کا عندیہ دے دیا
- خصوصی کمیٹی اجلاس بے نتیجہ ختم، حکومت کا اپوزیشن کے ساتھ ڈیڈلاک برقرار
- منگولیا اسنوکر ورلڈ کپ: اسجد اقبال اور اویس منیر پری کوارٹر راؤنڈ میں پہنچ گئے
- آئینی ترامیم؛ قومی اسمبلی کے اندر پی ٹی وی پر بھی پابندی عائد
- لاہور میں نوجوان کو اغوا کر کے تشدد کرنے والے دو ملزمان گرفتار
- چیمپئنز ون ڈے کپ: مارخورز نے اسٹالینز کو 126 رنز سے شکست دیدی
- سیاسی و آئینی معاملات پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کیلئے سینیٹ کے 13 ارکان نامزد
- کسٹمز انٹیلی جنس کراچی؛ دو ہفتوں میں 37کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیا ضبط
- حکومت کو بتادیا جلدی کیا ہے بل کو مؤخر کردیں، مولانا عبدالغفور حیدری
- لاہور؛ مغل پورہ سے اشتہاری ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار
سپریم کورٹ کے احکامات کے برخلاف سائٹ لمیٹڈ میں ریٹائرڈ افسر ڈائریکٹر ایڈمن تعینات
کراچی: سپریم کورٹ کے احکامات کے برخلاف وزارت صنعت و تجارت کے ماتحت ادارے سائٹ (سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ) میں ریٹائرڈ افسر (ڈائریکٹر ایڈمن) رحیم بخش بلوچ کو بطور کنسلٹنٹ تعینات کردیا گیا۔
سائٹ لمیٹڈ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق رحیم بخش بلوچ کو سائٹ کے 17 گریڈ کے افسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن منیب شاہد نے 89 دنوں کے لیے تعینات کیا ہے، خود ’’پے فکسیشن ‘‘کے تحت 2 عہدوں او ایس اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن پر بیک وقت براجمان ہیں جب کہ دو افسران ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اور ڈائریکٹر ایڈمن ان کی معاونت کرتے ہیں۔
ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ غضنفر قادری، سیکریٹری سائٹ مرتضیٰ علی شاہ اور ڈائریکٹر ایڈمن ذیشان علوی کے ہوتے ہوئے ایک 17 گریڈ کے افسر کے دستخط سے قوانین اور کنٹریکٹ پر تعیناتیوں سے متعلق عدالتی احکام کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ریٹائرمنٹ کے بعد دو سال کا عرصہ بھی پورا نہ کرنے والے رحیم بخش بلوچ کو سیاسی آشیر باد پر ’’کنسلٹنٹ ‘‘ مقرر کیا گیا۔
بتایا جارہا ہے کہ سائٹ لمیٹڈ مالی بحران کا شکار ہے جبکہ ریٹائرڈ افسر رحیم بخش بلوچ کی وجہ شہرت اچھی نہیں، ان پر ذاتی ڈرائیور اور دیگر ملازمین کے نام پر سائٹ کے کئی پلاٹس پر قبضوں، صنعتی پلاٹس کے کروڑوں روپے کے واجبات معاف کرنے، صنعتی زمینوں کا ریکارڈ غائب کرنے، نالوں پر تعمیرات کی اجازت دینے اور دیگر سنگین نوعیت کے الزامات ہیں جن کی تحقیقات جاری ہیں۔
یہی نہیں سائٹ لمیٹڈ میں ڈیپوٹیشن پر ملازمین کو دوسرے محکموں میں بھیجنے اور ڈیپوٹیشن پر دیگر محکموں کے افسران کی خدمات لینے کا سلسلہ بھی تاحال بند نہ ہوسکا۔ اس حوالے سے سپریم کورٹ کے واضح احکام بھی موجود ہیں جسے سائٹ لمیٹڈ کی انتظامیہ مسلسل نظر انداز کررہی ہے۔
اسی طرح سائٹ لمیٹڈ میں گریڈ 14 کے سینئر کلرک شفیق الرحمان کو نگران دور حکومت میں وزیراعلیٰ ہائوس ڈیپوٹیشن پر کام کا پروانہ جاری کیا گیا تھا۔ گریڈ 14 کے ہی سینئر کلرک محمد علی ولد عبدالحلیم کو ڈیپوٹیشن کے تحت وفاقی وزارت خارجہ امور بھیجا گیاتھا۔
سال 2022ء میں ریٹائرڈ ہوئے 17 گریڈ کے اکاونٹس افسر محمد شاہ جہاں شیخ کو 2 سال کے لئے (31 اکتوبر 2024) میں ملازمت میں توسیع دے کرمحکمہ سوشل ہائوسنگ سندھ ڈپوٹیشن پر کام کرنے کا پروانہ ڈائریکٹر ایڈمن ذیشان علوی نے جاری کیا جبکہ محکمہ زراعت سے مرتضیٰ شیخ سائٹ لمیٹڈ ڈرائنگ ڈپارٹمنٹ میں انچارج کے طور پر ڈیپوٹیشن کے تحت کام کررہاہے۔
اسی طرح چیف انجینئر سائٹ لمیٹڈ کی پوسٹ پر بھی کنٹریکٹ پر چیف انجینئر تعیناتی کے لیے جوڑ توڑ جاری ہے جبکہ ڈائریکٹر فنانس کی پوسٹ پر کنٹریکٹ افسر کو ہائر کرنے کے لیے بورڈ ایجنڈا تیار کیا جارہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔