- نیو کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 زخمی سمیت 4 ڈاکو گرفتار
- مولانا فضل الرحمان سے اسد قیصر کی ملاقات، مجوزہ آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال
- وفاقی وزیرقانون مجوزہ آئینی ترمیم کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے
- پاکستانی ترانے کی بے حرمتی کرنے والے افغان حکام کی پاکستان میں غیر قانونی رہائش کا انکشاف
- پاکستانی ترانے میں میوزک کی وجہ سے قونصل جنرل کھڑے نہیں ہوئے، افغان قونصلیٹ
- کراچی پولیس کی اغوا برائے تاوان میں ملوث، ایک اور واردات کا انکشاف
- ایلون مسک بہت جلد دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے والے ہیں، رپورٹ
- قومی ترانے کی بے حرمتی پر پاکستان کی شدید مذمت، افغان ناظم الامور دفتر خارجہ طلب
- افغان قونصل جنرل کی سفارتی آداب کی سنگین خلاف ورزی پرکے پی حکومت کا موقف سامنے آگیا
- وزیراعلی کی شرمناک حرکت کے باعث ملک کی بدنامی ہوئی ہے، فیصل واؤڈا
- کراچی؛ بجلی کے سب اسٹیشن میں تار چوری کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک
- وزیراعظم 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
- فلوریڈا: 11 سالہ لڑکا اسکول میں فائرنگ کی مبینہ دھمکی پر گرفتار
- لبنان میں ایک گھنٹے تک پیجرز میں دھماکے، 9 افراد جاں بحق، 2750 زخمی
- ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی کارروائی، منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
- ہاکس بے سینڈزپٹ کے ساحل پر سمندر میں نہانے والا نوجوان ڈوب کر جاں بحق
- کراچی میں کل سے گرمی بڑھنے کا امکان
- اوشین گیٹ کمپنی کی آبدوز ’ٹائٹن‘ سے بھیجا گیا آخری پیغام کیا تھا؟
- جن ترامیم پر اتفاق ہوا وہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں منظور ہوسکتی ہیں، رانا ثنا
- رائیونڈ؛ کمسن بچی مین ہول میں گر کر جان کی بازی ہار گئی
قیامت کے دن تہمتیں لگانے والوں کا گریبان پکڑوں گی، شگفتہ اعجاز
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اُن پر تہمتیں لگانے والے سوشل میڈیا صارفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قیامت کے دن سب کا گریبان پکڑیں گی۔
حال ہی میں شگفتہ اعجاز نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپنی نئی ویڈیو اپلوڈ کی جس میں اُنہوں نے صارفین کی جانب سے یوٹیوب پر کیے جانے والے نفرت انگیز کمنٹس کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے۔
شگفتہ اعجاز نے اپنی ویڈیو میں جن کمنٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کیے تھے، وہ صارفین نے اداکارہ کے دورہْ دبئی کی یوٹیوب ویڈیوز پر کیے تھے۔
صارفین نے اداکارہ کی ویڈیوز پر کمنٹس کرتے ہوئے اُن کی کردار کشی کی تھی اور ساتھ ہی اُن پر پیسوں کی خاطر یحییٰ صدیقی سے شادی کرنے کا الزام بھی لگایا۔
سوشل میڈیا صارفین نے شگفتہ اعجاز پر تہمتیں لگاتے ہوئے اُن کے لیے نامناسب الفاظ بھی استعمال کیے، جس کے بعد اداکارہ نے اپنے ناقدین کے لیے یوٹیوب پر خصوصی ویڈیو جاری کی۔
شگفتہ اعجاز نے اپنے ویڈیو پیغام میں آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ میں تہمتیں اور الزام لگانے والوں کو کبھی معاف نہیں کروں گی اور قیامت کے دن سب کے گریبان پکڑوں گی۔
سینیئر اداکارہ نے کہا کہ میں دبئی میں عیاشی کرنے نہیں آئی بلکہ یہاں میرے بینک اکاؤنٹ کا مسئلہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے میرے اکاؤنٹ کی تمام رقم حکومت کے اکاؤنٹ میں چلی گئی ہے، میں یہاں اپنی رقم واپس لینے آئی ہوں۔
اُنہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ، میں نے دبئی میں اپنے بیگز بھی فروخت کیے تھے، مجھے اُن کی رقم بھی لینی تھی، میں صرف تین دن کے لیے دبئی آئی ہوں۔
شگفتہ اعجاز نے کہا کہ میں نے پیسوں کی خاطر یحییٰ صدیقی سے شادی نہیں کی بلکہ مجھے اپنے بیٹیوں کے لیے والد کا سہارا چاہیے تھے، اسی وجہ سے یحییٰ سے دوسری شادی کی اور یہ اُن کا احسان ہے کہ وہ میری بیٹیوں کے والد بنے۔
سینیئر اداکارہ نے کہا کہ مجھے شوبز میں کام کرتے ہوئے 35 سال ہوگئے ہیں، میں اپنا خرچہ خود اُٹھاتی ہوں اور میری چھوٹی بیٹی کی تعلیم کے اخراجات بھی میرے ذمے ہے جبکہ میرے شوہر صرف ایک ملازم کی تنخواہ اور گھر کے بل ادا کرتے ہیں۔
اُنہوں نے انکشاف کیا کہ میرے شوہر گزشتہ پانچ سال سے کینسر میں مبتلا ہیں، شوہر کی بیماری کی وجہ سے پورا خاندان پریشان ہے لیکن تہمتیں لگانے والوں کو اس بات کا احساس نہیں۔
ویڈیو کے آخر میں شگفتہ اعجاز نے اپنے ناقدین سے سوال کیا کہ میرے بیمار شوہر کا علاج آپ کرواتے ہیں؟ کیا آپ اُنہیں روز روز اسپتال لیکر جاتے ہیں؟
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔