ٹویوٹا کے بعد پاک سوزوکی نے بھی گاڑیوں کی برآمد شروع کردی

یہ اقدام بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستانی ساختہ گاڑیوں کے معیار اور مسابقت کو ظاہر کرے گا، سی ای او سوزوکی


ویب ڈیسک August 03, 2024
پاک سوزوکی نے 2۔5 ملین گاڑیوں کی پیداوار کا جشن بھی منایا:فوٹو:فائل

ٹویوٹا کے بعد پاک سوزوکی نے بھی گاڑیوں کی برآمد شروع کردی۔

پاک سوزوکی نے ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث بنگلا دیش اور افغانستان کو گاڑیاں برآمد کرنا شروع کر دی ہیں۔ سوزوکی کمپنی کے سی ای او ہیروشی کاوامورا نے سوزوکی وینڈر کلسٹر ایریا کے افتتاح کے موقع پر اعلان کیا کہ کپمنی نے بنگلا دیش اورافغانستان کو گاڑیاں برآمد کرنا شروع کردی ہیں۔ پاک سوزوکی 1997 سے جاپان کو گاڑیاں اور آٹو پارٹس برآمد کررہی ہے جن میں سافٹ وئیر اور موٹر سائیکل کے اسپئیر پارٹس شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں تیار شدہ ٹویوٹا گاڑیوں کی ایکسپورٹ کا آغاز

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرصنعت اور پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد پاک سوزوکی کے مقامی سپلائرز کے نیٹ ورک کو وسعت دینا اور مقامی سپلائی چین مینجمنٹ کے ذریعے کارکردگی کو بڑھانا اور اخراجات کو کم کرنا ہے۔

پاک سوزوکی نے پاکستان میں اپنی 2.5 ملین گاڑیوں کی پیداوار کا جشن بھی منایا اور اس سنگ میل کا سہرا ملازمین کی لگن،ایس آئی ایف سی کاوشو اور سازگار حکومتی پالیسیوں اور کسٹمرز کے اعتماد سے منسوب کیا۔ تقریب میں موجود سرکاری حکام نے پاکستان کے آٹو موٹیو سیکٹر میں پاک سوزوکی کے تعاون کو سراہا

یاد رہے کہ پاکستان میں تیار کی گئی ٹویوٹا گاڑیوں کی ایکسپورٹ کا بھی آغاز کردیا گیا ہے، اس حوالے سے انڈس موٹرز کمپنی کے پلانٹ پر خصوصی تقریب کا گزشتہ ہفتے انعقاد کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں