طلاق کے بعد اداکارہ عروبہ مرزا کی منگنی بھی ٹوٹ گئی

ویب ڈیسک  ہفتہ 3 اگست 2024
عروبہ مرزا ایک بیٹی کی ماں ہیں : فوٹو : ویب ڈیسک

عروبہ مرزا ایک بیٹی کی ماں ہیں : فوٹو : ویب ڈیسک

  کراچی: پاکستان کی مقبول ماڈل اور اُبھرتی ہوئی اداکارہ عروبہ مرزا کی منگنی ٹوٹ گئی۔

عروبہ مرزا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں مداحوں کے لیے اپنی منگنی سے متعلق افسوسناک خبر شیئر کی۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ میں لوگوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں نے اور حارث سلیمان نے ذاتی وجوہات کی بناء پر باہمی رضا مندی سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ہم دونوں میں سے کسی کے لیے بھی آسان نہیں تھا لیکن ہمیں یقین ہے کہ یہ ہمارے لیے الگ الگ آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہے۔

عروبہ مرزا نے مزید کہا کہ مجھے اُمید ہے کہ آپ اس مشکل وقت میں ہماری پرائیوسی کا احترام کریں گے۔

5

واضح رہے کہ عروبہ مرزا کے سابق شوہر سے اُن کی ایک بیٹی ہے جس کی وہ سنگل مدر کے طور پر پرورش کررہی ہیں۔

عروبہ مرزا نے پہلے شوہر سے طلاق کے چند سال بعد 2022 میں حارث سلیمان نامی شخص سے بڑی ہی دھوم دھام سے منگنی کی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔