- پاکستانی ترانے کی بے حرمتی کرنے والے افغان حکام کی پاکستان میں غیر قانونی رہائش کا انکشاف
- پاکستانی ترانے میں میوزک کی وجہ سے قونصل جنرل کھڑے نہیں ہوئے، افغان قونصلیٹ
- کراچی میں پولیس کی جانب سے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی ایک اور واردات سامنے آگئی
- ایلون مسک بہت جلد دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے والے ہیں، رپورٹ
- قومی ترانے کی بے حرمتی پر پاکستان کی شدید مذمت، افغان ناظم الامور دفتر خارجہ طلب
- افغان قونصل جنرل کی سفارتی آداب کی سنگین خلاف ورزی پرکے پی حکومت کا موقف سامنے آگیا
- وزیراعلی کی شرمناک حرکت کے باعث ملک کی بدنامی ہوئی ہے، فیصل واؤڈا
- کراچی؛ بجلی کے سب اسٹیشن میں تار چوری کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک
- وزیراعظم 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
- فلوریڈا: 11 سالہ لڑکا اسکول میں فائرنگ کی مبینہ دھمکی پر گرفتار
- لبنان میں ایک گھنٹے تک پیجرز میں دھماکے، 8 افراد جاں بحق، 2750 زخمی
- ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی کارروائی، منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
- ہاکس بے سینڈزپٹ کے ساحل پر سمندر میں نہانے والا نوجوان ڈوب کر جاں بحق
- کراچی میں کل سے گرمی بڑھنے کا امکان
- اوشین گیٹ کمپنی کی آبدوز ’ٹائٹن‘ سے بھیجا گیا آخری پیغام کیا تھا؟
- جن ترامیم پر اتفاق ہوا وہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں منظور ہوسکتی ہیں، رانا ثنا
- رائیونڈ؛ کمسن بچی مین ہول میں گر کر جان کی بازی ہار گئی
- پی ٹی آئی کو آئینی ترامیم پر کوئی اعتراض نہیں وہ دسمبر تک وقت چاہتے ہیں، خواجہ آصف
- ڈانٹ ڈپٹ پر 13 سالہ بچے نے فائرنگ کرکے والد اور بھائی کو قتل کردیا، بہن زخمی
- مجوزہ آئینی ترمیم؛ سپریم کورٹ بارنے آل پاکستان وکلا نمائندہ اجلاس طلب کرلیا
امریکا نے نائن الیون کے مبینہ ماسٹرمائنڈ خالد شیخ سے معاہدہ منسوخ کردیا
واشنگٹن: امریکا نے نائن الیون کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ سے اعتراف جرم کے بدلے سزائے موت نہ دینے کا معاہدہ منسوخ کردیا۔
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے نائن الیون کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کے ساتھ ہونے والا معاہدہ اعلان کے 2 روز بعد ہی منسوخ کر دیا۔ اس معاہدے کے تحت مبنیہ طور پر خالد شیخ محمد کو اعتراف جرم کے بدلے سزائے موت نہیں دی جانی تھی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کے مطابق امریکی وزیردفاع نے اس مقدمے کی نگرانی کرنے والی سوزن سکالیئر کو لکھے گئے ایک میمورنڈم میں کہا ہے کہ میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس ملزم کے ساتھ مقدمے سے قبل معاہدے کرنے کے فیصلے کی اہمیت کے پیش نظراس طرح کے فیصلے کی ذمہ داری مجھ پر ہونی چاہیے۔ میں ان 3 معاہدوں سے دستبردار ہوتا ہوں جن پر آپ نے 31 جولائی 2024 کو مذکورہ کیس کے حوالے سے دستخط کیے تھے۔
مزید پڑھیں: نائن الیون؛ مبینہ ملزمان پھانسی نہ دینے کی شرط پر اعترافِ جرم کرنے کو تیار ہوگئے
امریکی محکمہ دفاع نے بدھ کو کہا تھا کہ 11 ستمبر 2001 کو امریکا پر القاعدہ کے حملوں کےمبینہ منصوبہ ساز خالد شیخ محمد نے اعتراف جرم کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے تاہم پینٹاگون حکام معاہدے کی تمام شرائط منظر عام پر نہیں لائے تھے۔ ایک امریکی اہلکار نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایا تھا کہ اس معاہدے میں مجرموں کے اعتراف جرم پر انہیں سزائے موت نہ دینے کی شق شامل ہے۔
نائن الیون کے ملزمان کے خلاف کیسز کئی سالوں سے مقدمے سے پہلے کی قانونی کشمکش میں الجھے ہوئے ہیں جبکہ ملزم کیوبا میں گوانتانامو بے کے فوجی اڈے میں قید ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔