- ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان صدارتی انتخابات کے مباحثے میں پہلا ٹاکرا
- قومی مینز انڈر 19 چیمپئن شپ اور ون ڈے ایونٹ اچانک ملتوی
- غیر ملکی اسٹارز سے فرنچائزز کے براہ راست معاہدوں کی تجویز
- مہنگائی پر قابو پانے کے لیے نیا محکمہ بنانے کا فیصلہ، عظمیٰ بخاری
- بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 76 ویں برسی آج عقیدت واحترام سے منائی جائیگی
- کراچی، اسلام آباد، دبئی ایئرپورٹس پر طیاروں کی ہنگامی لینڈنگ
- بے نظیر بھٹو قتل کیس، اپیلوں کی 7 سال بعد سماعت، فریقین کے وکیل تبدیل
- امریکا پاکستان کی 60 فیصد توانائی کیلیے مدد کر رہا ہے،امریکی سفیر
- شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس،بھارت آن لائن شریک ہوگا
- آئی ایم ایف نے اسپیشل اکنامک زونز کے قیام پر پابندی لگا دی
- IMF کا دباؤ، پنجاب کا اسلام آباد کے بجلی صارفین کیلیے ریلیف واپس
- اسرائیلی وزیردفاع کا غزہ جنگ کا رخ لبنان سرحد کی طرف لے جانے کا عندیہ
- کراچی: مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت 2 ڈاکو گرفتار
- کراچی: ماڈل کالونی میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق
- کراچی: پرانا گولیمار کے قریب نالے میں کمسن لڑکا گر کر لاپتا
- کراچی: ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
- پشاور؛ صوبائی حکومت کی جانب سے ٹی ایم اوز کو اضافی فنڈز جاری
- کراچی: منگھوپیر گرم چشمہ کے قریب لاش برآمد
- جلسے کے الفاظ پر قائم ہوں، معافی نہیں مانگوں گا، علی امین گنڈاپور
- امریکی شخص کا آنکھیں بند کر کے باسکٹ بال شاٹ کا ریکارڈ
الخدمت فاؤنڈیشن کا فلسطینی سفیر کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ
لاہور: الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب فلسطینی سفیرکے اعزاز میں الوداعی عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
عشائیہ میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن، نائب صدر محمد عبدالشکور، ائیر مارشل ریٹائرڈ فاروق حبیب، سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری، مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب محمد عبد الحمید حسن، ڈپٹی ہیڈ آف مشن آف دی اسٹیٹ آف فلسطین نادر ایچ ای کے الترک، چیئرمین الخدمت آغوش یوکے ڈاکٹرعدیل ریاض، وائس چانسلررفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد اور دیگرذمہ داران نے شرکت کی، اس موقع پر شرکاء نے سفیر احمد ربیعی کو بطورسفیرخدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔
ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین امت مسملہ کی آنکھوں کا تارہ ہے اوراِس وقت شدید بحران کا شکارہے، احمد ربیعی نے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے فلسطین کاز کو لوگوں تک پہنچایا اور پاکستان سے امدادی سرگرمیوں میں بھرپور تعاون کیا۔ ہم احمد ربیعی کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن غزہ سے آئے ہوئے تمام طلبہ کی رہائش اور تعلیم کے اخراجات ادا کر رہی ہے اور مستقبل میں بھی فلسطینی سفارت خانہ سے آنے والے طلبہ کے بھی اخراجات ادا کئے جائیں گے۔ الخدمت فاؤنڈیشن غزہ سے آنے والے طلبہ کا بھی علاج کروائے گی۔
اس موقع پر سفیر احمد ربیعی نے ڈاکٹر حفیظ الرحمن کو مسجد قصیٰ میں بنا ہوا قرآن مجید کا نسخہ پیش کیا۔ احمد ربیعی نے الخدمت فاؤنڈیشن اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے ہمارے ساتھ مل کر ہمارے مظلوم بہن بھائیوں کی بہت خدمت کی میں امید کرتا ہوں کہ میرے بعد آنے والے سفیر کے ساتھ مل کربھی الخدمت فاؤنڈیشن خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔