ناظم آباد میں نوجوان کنویں میں گر کر جاں بحق

اسٹاف رپورٹر  اتوار 4 اگست 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  کراچی:  ناظم آباد نمبر 3 میں گول مارکیٹ کے قریب 12 سالہ نوجوان کنویں میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا اور کنویں میں گرنے والے نوجوان کی تلاش شروع کر دی۔

ریسکیو1122 کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اطلاع ملتے ہی واٹر ریسکیو کی ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئی اور کئی گھنٹوں کی سخت جدوجہد کے بعد کنویں میں گرنے والے لڑکے کی لاش باہر نکال لی گئی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی، متوفی کی شناخت 12 سالہ سراج ولد ظفرکے نام سے ہوئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔