قیادت کے حوالے سے حماس کے ترجمان کا بیان سامنے آ گیا

ویب ڈیسک  اتوار 4 اگست 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

(فوٹو: انٹرنیٹ)

غزہ: اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد حماس کے سیاسی ونگ کی قیادت کے حوالے سے ترجمان کا بیان سامنے آ گیا ہے۔

ترجمان حماس کا کہنا تھا کہ حماس کی قیادت کے حوالے سے شوریٰ کا مشاورتی سلسلہ جاری ہے، شوری کے اجلاس کے بعد جلد ہی نئے سربراہ کا اعلان کیا جائے گا۔

حماس کے ترجمان نے  مزید کہا کہ لوگوں کو یقین دلاتے ہیں کہ جدوجہد جاری رہے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔