اداکاروں میں خودکشی ایک بیماری بنتی جارہی ہے، ماہرین

ویب ڈیسک  اتوار 4 اگست 2024
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

  واشنگٹن: 2014  میں ہالی ووڈ اداکار رابن ولیمز کی خودکشی کے بعد اداکاروں میں خودکشی کے بڑھتے واقعات کو مشاہدہ کیا گیا ہے۔

امریکا میں 4 ماہ کے دوران 1800 سے زائد اضافی اموات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اس طرح کی خودکشی ہالی ووڈ میں ایک معروف رجحان بنتی جارہی ہے خاص طور پر کسی مشہور شخصیت کی موت کے بعد۔

اگرچہ اس رجحان منصوبہ بند مداخلتوں کے ذریعے ختم کیا جاسکتا ہے تاہم پھر بھی بہت کچھ عوامل مخفی رہتے ہیں جیسے خودکشی سے پہلے خیالات اور رویے میں تبدیلی وغیرہ۔

سائنس ایڈوانسز میں شائع ہونے والی تحقیق میں ایسا ماڈل پیش کیا گیا ہے جس میں خودکشی کے عمل کا کسی متعدی بیماری جیسے ہی جائزہ لیتے ہیں۔

کلینیکل سائیکالوجسٹ نک ایلن کا کہنا تھا کہ اگرچہ خودکشی وائرس کی طرح منتقل نہیں ہوتی ہے لیکن ٹیم نے جو ماڈل تیار کیا ہے وہ بہت ہی قائل کرنے والا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔