ماڈل ٹاون میں وزیر اعظم کے زیر صدارت اہم اجلاس، سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت

ویب ڈیسک  اتوار 4 اگست 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

 لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت ماڈل ٹاون میں سیاسی و معاشی صورتحال پر مشارت کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق اس اہم مشاورتی اجلاس میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب،خواجہ آصف،عطااللہ تارڑ،مصدق ملک،رانا تنویر اور علی پرویز ملک نے  شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان  اور دیگر اہم شخصیات نے بھی ملاقاتیں کیں۔

اجلاس  سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ غریب اور متوسط طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت کی پوری کوشش ہے کہ جلد سے جلد ملک کو معاشی گرداب سے نکال کر پاکستان کی برآمدات کو بڑھایا جائے اور درآمدات کو کم کیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔