- غزہ: ایک ہی روز میں مزید 48 فلسطینی شہید
- اسرائیل نے اپنے ہزاروں فوجی غزہ سے لبنان کی سرحد پر پہنچادیے
- بھارت؛ مشہور کمپنی کی ملازمہ کا بے تحاشا ورک لوڈ کے باعث انتقال
- کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر زخمی جماعت اسلامی کا کارکن دم توڑ گیا
- ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی
- سری لنکا کے مینڈس نے سعود شکیل کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا
- لاہور؛ منشیات فروش سب انسپکٹر گرفتار، 70 کلوگرام منشیات برآمد
- امریکا کی ایران پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزام میں نئی پابندیاں
- آزاد کشمیرمیں ٹیکس رجسٹریشن کا غلط استعمال روکنے کیلیےانکم ٹیکس رولز میں ترامیم کا فیصلہ
- کراچی؛ تھانہ سول لائن کا انویسٹی گیشن انچارج خاتون سے ہتک آمیز رویہ اپنانے پر معطل
- پی ٹی اے کا 15اکتوبر سے فوت شدہ لوگوں کے شناختی کارڈز پر جاری سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ
- پرتگال نے رونالڈو کی تصویر والا سکہ جاری کردیا
- کوئٹہ میں رواں سال پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ
- پاک-روس معاہدے، بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کوریڈور کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- گلشن معمار میں گھر کے اندر فائرنگ سے باپ قتل بیٹا اور بہو زخمی، واقعہ کا مرکزی ملزم گرفتار
- کراچی؛ گلستان جوہر میں شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار
- قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر تک ہیں، 26 اکتوبر کو سینئر جج چیف جسٹس بن جائیں گے، وزیر قانون
- فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کریں گے، سعودی ولی عہد
- اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف قرارداد منظور
- شمالی وزیرستان میں بینک اسٹاف کی گاڑی پر فائرنگ سے مینیجر جاں بحق
ایف بی آر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ میں غفلت کے ذمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچانے کی ہدایت
لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ٹرانسفارمیشن کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ میں غفلت کے مرتکب ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے تمام اقدامات پر جلد عمل درآمد کیا جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ٹریک اینڈ ٹریس کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم نے وزیرمملکت برائے خزانہ کو ایف بی آر ٹرانسفارمیشن منصوبے کی نگرانی کی ذمہ داری سونپ دی اور معاشی ٹیم کو ایف بی آر کی ٹرانسفارمیشن کی رفتار تیز کرنے کا ہدف دے دیا اور کہا کہ مکمل ڈیجیٹائزیشن اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ری اسٹرکچرنگ ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کا حصہ ہے۔
اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے متعلق خرابیوں اور بے ضابطگیوں کے ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ٹیکس نظام کی بہتری کے لیے ایف بی آر کی اصلاحات بہت ضروری ہیں، پاکستان کے غریب عوام کی ایک ایک پائی بچانے کے لیے دن رات محنت کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن حکومت کی اولین ترجیح ہے، ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن میں کسی قسم کا تعطل قبول نہیں۔
اجلاس کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے حوالے سے رپورٹ کے ساتھ ساتھ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کی ٹریک اینڈ ٹریس کے مکمل نفاذ میں غفلت کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے تمام اقدامات پر جلد عمل درآمد کی ہدایت کردی۔
اجلاس میں وفاقی وزرا محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ، وزیرمملکت خزانہ علی پرویز ملک، وزیراعظم کے کوارڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔