لاہور میں شہر کی تاریخی عمارات کی تصویری نمائش کا افتتاح

ویب ڈیسک  اتوار 4 اگست 2024
چینی قونصل جنرل نے تصویری نمائش کا افتتاح کیا—فوٹو: فائل

چینی قونصل جنرل نے تصویری نمائش کا افتتاح کیا—فوٹو: فائل

 لاہور: چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیریں نے لاہور عجائب گھر کے زیر اہتمام شہر کی تاریخی عمارات کی 7 روزہ تصویری نمائش کا افتتاح کیا جہاں 150 سے زائد تصاویر آویزاں کی گئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی تاریخی عمارات پر مشتمل سات روزہ نمائش میں 150 سے زائد عمارات کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیریں نے تاریخی ورثے کی دیکھ بھال کی نمائش میں لاہور عجائب گھر کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیا۔

07

انہوں نے لاہور عجائب گھر کو خطے کی لاکھوں سال کی تاریخ کا امین بھی قرار دیا اور کہا کہ لاہور عجائب گھر کی تعلیمی و ثقافتی سرگرمیوں کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

08

اس موقع پر ڈائریکٹر لاہور عجائب گھر نبیلہ عرفان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور عجائب گھر کی انتظامیہ بالخصوص میوزیم ایجوکیٹرز کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، جو ورثے کی ترویج کے لیے کوشاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور عجائب گھر کی ٹیم خطے کی تاریخ و ثقافت کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔