- آئینی ترمیم 3 ایمپائرز کو توسیع دینے کیلیے ہے،عمران خان
- چین کی پاکستان کو انسداد دہشت گردی تعاون مشترکہ سیکیورٹی کی تجویز
- غزہ: ایک ہی روز میں مزید 48 فلسطینی شہید
- اسرائیل نے اپنے ہزاروں فوجی غزہ سے لبنان کی سرحد پر پہنچادیے
- بھارت؛ مشہور کمپنی کی ملازمہ کا بے تحاشا ورک لوڈ کے باعث انتقال
- کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر زخمی جماعت اسلامی کا کارکن دم توڑ گیا
- ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی
- سری لنکا کے مینڈس نے سعود شکیل کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا
- لاہور؛ منشیات فروش سب انسپکٹر گرفتار، 70 کلوگرام منشیات برآمد
- امریکا کی ایران پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزام میں نئی پابندیاں
- آزاد کشمیرمیں ٹیکس رجسٹریشن کا غلط استعمال روکنے کیلیےانکم ٹیکس رولز میں ترامیم کا فیصلہ
- کراچی؛ تھانہ سول لائن کا انویسٹی گیشن انچارج خاتون سے ہتک آمیز رویہ اپنانے پر معطل
- پی ٹی اے کا 15اکتوبر سے فوت شدہ لوگوں کے شناختی کارڈز پر جاری سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ
- پرتگال نے رونالڈو کی تصویر والا سکہ جاری کردیا
- کوئٹہ میں رواں سال پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ
- پاک-روس معاہدے، بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کوریڈور کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- گلشن معمار میں گھر کے اندر فائرنگ سے باپ قتل بیٹا اور بہو زخمی، واقعہ کا مرکزی ملزم گرفتار
- کراچی؛ گلستان جوہر میں شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار
- قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر تک ہیں، 26 اکتوبر کو سینئر جج چیف جسٹس بن جائیں گے، وزیر قانون
- فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کریں گے، سعودی ولی عہد
وزیر اعظم حالات بے قابو ہونے سے پہلے بجلی کی قیمت کم کردیں، حافظ نعیم
کراچی: امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہم تصادم نہیں چاہتے لیکن وزیر اعظم حالات قابو سے باہر ہونے سے پہلے بجلی کی قیمت کم کردیں۔
کراچی میں گورنر ہاؤس پر جاری دھرنے کے دوسرے دن عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اگر عوام خود نکل کر حکمرانوں کا گھیراؤ کرنے لگے اور حالات قابو سے باہر ہوجائیں تو پھر اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟، اس لیے ہم کہتے ہیں کہ جماعت اسلامی کے مطالبات عوام کا جائز حق ہے انہیں تسلیم کیا جائے، مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو لاہور، پشاور اورکوئٹہ کے گورنر ہاؤس پر بھی دھرنے دیے جائیں گے اور شاہراہیں بند کردی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی تحریک اپنے سروں سے ظالم حکمرانوں کو ہٹانے کی تحریک ہے۔ ہم نے تحریک کے پہلے مرحلے میں 7 نکاتی ایجنڈہ رکھا ہے۔ بجلی کی قیمت کم کی جائے اور اس کی لاگت کے مطابق بل بھیجے جائیں۔ اس سے قبل کہ ہم عوام سے بجلی کے بل ادا نہ کرنے کی اپیل کریں حکمران ہوش کے ناخن لیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی کا ایک کارکن بھی وزیر اعظم سے مناظرہ اور مباحثہ کرسکتا ہے لیکن ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔ فارم 45 کے مطابق فیصلے کیے جائیں تو وزیر اعظم شہباز شریف اوران کا پورا خاندان سمیت ان کی اتحادی پارٹی بھی گھر چلی جائے گی۔ وزیر اعظم عوام کے غیض و غضب سے بچنے کے لیے مطالبات منظور کرلیں ورنہ تحریک حکومت گراؤ تحریک میں بدل جائے گی۔ مذاکراتی ٹیم میٹنگ میں کہتی ہے کہ جماعت اسلامی کی تجاویز قابل عمل ہیں لیکن میڈیا کے سامنے مکر جاتے ہیں۔ جماعت اسلامی نے پنڈی میں 10 دن گزارلیے ہے اور اب 100 دن بھی گزاریں گے۔
جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ راولپنڈی میں جاری دھرنا پورے ملک کے عوام کی آواز بن چکا ہے اور کراچی گورنر ہاؤس میں بھی دھرنا جاری رہے گا۔ آئی پی پیز نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے، عوام نے ناجائز ٹیکسز وصول کیے جارہے ہیں۔
دوسری جانب لیاقت باغ میں جاری دھرنے کے دسویں روز جماعت اسلامی کے قائدین نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مطالبات تسلیم ہونے تک دھرنا جاری رہنے کے عزم کا اظہار کردیا، حکومت اور اسکے وزرا کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مناظرے کا ہر چیلنج قبول کرنے کا بھی اعلان کیا
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ دھرنا قومی دھرنا بن چکا ہے، تاجر صنعت کار نوجوان کسان مزدور خواتین سب دھرنے میں ہیں طلبا و طالبات سب دھرنے کے ساتھ جڑے ہیں، اس دھرنے کا پیغام پچیس کروڑ عوام کو منتقل کیا جارہا ہے، عوام اس دھرنے سے بڑی توقعات وابستہ کیے ہوئے ہیں عوام ریلیف چاہتے ہیں انکے مسائل کو حل ہونا چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔