- گوادر میں بحری اڈہ بنانے کیلیے چین کیساتھ خفیہ سمجھوتے کا دعویٰ بے بنیاد، دفتر خارجہ
- رحمتیں بانٹتا ہر سمت وہ ذی شان گیا۔۔۔۔۔ ! رحمتہ اللعالمین ﷺ
- سیرت خاتم النبیین، رحمۃ للعالمین ﷺ
- حسن نصراللہ کی تقریر کے دوران اسرائیلی طیاروں کی بیروت میں گھن گرج
- سی آئی اے افسر کومختلف ممالک میں خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے پر بڑی سزا
- کراچی: رہائشی عمارت کی چھت سے گر کر کمسن بچہ جاں بحق
- کراچی: ہوٹل میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق
- کراچی: سُپر ہائی وے پر حادثے میں نوجوان جاں بحق
- کے-الیکٹرک کی بجلی چوری روکنے کیلئے سندھ اسمبلی کی کمیٹی سے مدد کی درخواست
- وفاقی حکومت پر سال 2030 تک 49 ہزار 629 ارب روپے کے مقامی قرضے واجب الادا
- حدود سے تجاوز کرنے کا معاملہ، ٹرٹل بیچ ہاکس بے پر واقع تفریحی ہٹس کو نوٹس جاری
- چیمپئنز ون ڈے کپ: اسٹالینز نے ڈولفنز کو 174 رنز کے بھاری مارجن سے ہرادیا
- پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے کو اعلیٰ معیار پر ترقی دے گا، صدر مملکت
- فرانسیسی سفیر کی سندھ میں متبادل توانائی کے منصوبوں کی تعریف، سرمایہ کاری کا عندیہ
- اسرائیل نے سرخ لکیر پار کرکے اعلان جنگ کردیا، سربراہ حزب اللہ
- لاہور: پولیس نے صنم جاوید کے والد کو گرفتار کرلیا
- بھارتی لیفٹننٹ جنرل کا عالمی امن مشن میں مصروف پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کا اعتراف
- لبنان پر حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی، قابل مذمت ہے، اسپین
- رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ’منشیات فروش‘ کو عدالت نے شک کا فائدہ دے کر بری کردیا
- آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم
دوست ممالک کا حکومتی کمپنیوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
اسلام آباد: سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سمیت پاکستان کےدوست عرب ممالک نے سیف ڈیپازٹ رول اوور کے ساتھ حکومتی کمپنیوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے جبکہ آئی ایم ایف نے دوست ممالک سے سیف ڈیپازٹس ادائیگی تین سال کیلیےمؤخرکروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے ممالک میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر شامل ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے منافع بخش تیل، گیس اور ڈسکوز میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ قطر اور امارات ائیرپورٹس اور بندرگاہوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سعودی عرب تیل و گیس، بجلی، فنانشل سیکٹر میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ عرب ممالک کا پی ایس او، اوجی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور ڈسکوزمیں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عرب ممالک نے کمپنیوں کی مالیت زیادہ ہونے پر سیف ڈیپازٹ کے علاوہ بھی سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہرکی ہے۔ ذرائع کے مطابق دوست عرب ممالک کی حکومتی کمپنیوں کو حکومتی کمپنیوں کی فروخت کا قانون موجودہے، حکومت کے اعلیٰ حلقوں میں دوست عرب ممالک کی پیشکش کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دوست عرب ممالک نے پاکستان کو 8 ارب ڈالر کی امداد فراہم کی ہوئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔