- ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان صدارتی انتخابات کے مباحثے میں پہلا ٹاکرا
- قومی مینز انڈر 19 چیمپئن شپ اور ون ڈے ایونٹ اچانک ملتوی
- غیر ملکی اسٹارز سے فرنچائزز کے براہ راست معاہدوں کی تجویز
- مہنگائی پر قابو پانے کے لیے نیا محکمہ بنانے کا فیصلہ، عظمیٰ بخاری
- بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 76 ویں برسی آج عقیدت واحترام سے منائی جائیگی
- کراچی، اسلام آباد، دبئی ایئرپورٹس پر طیاروں کی ہنگامی لینڈنگ
- بے نظیر بھٹو قتل کیس، اپیلوں کی 7 سال بعد سماعت، فریقین کے وکیل تبدیل
- امریکا پاکستان کی 60 فیصد توانائی کیلیے مدد کر رہا ہے،امریکی سفیر
- شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس،بھارت آن لائن شریک ہوگا
- آئی ایم ایف نے اسپیشل اکنامک زونز کے قیام پر پابندی لگا دی
- IMF کا دباؤ، پنجاب کا اسلام آباد کے بجلی صارفین کیلیے ریلیف واپس
- اسرائیلی وزیردفاع کا غزہ جنگ کا رخ لبنان سرحد کی طرف لے جانے کا عندیہ
- کراچی: مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت 2 ڈاکو گرفتار
- کراچی: ماڈل کالونی میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق
- کراچی: پرانا گولیمار کے قریب نالے میں کمسن لڑکا گر کر لاپتا
- کراچی: ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
- پشاور؛ صوبائی حکومت کی جانب سے ٹی ایم اوز کو اضافی فنڈز جاری
- کراچی: منگھوپیر گرم چشمہ کے قریب لاش برآمد
- جلسے کے الفاظ پر قائم ہوں، معافی نہیں مانگوں گا، علی امین گنڈاپور
- امریکی شخص کا آنکھیں بند کر کے باسکٹ بال شاٹ کا ریکارڈ
علم ِفلکیات کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
برج حمل
سیارہ مریخ ، 21 مارچ تا 20 اپریل
آپ کا سیارہ مشتری کے ساتھ ہے لیکن دوسرے سیارے ان دونوں کے ساتھ خراب نظر بنارہے ہیں۔ ایسے وقت میں عطارد، زہرہ اور چاند کی باہم ملاقات اس ہفتے کے ابتدائی تین ایام کو اہم بنارہی ہے۔ آپ کی صحت متاثر ہوسکتی ہے، ملازمت جاسکتی ہے یا کوئی الزام لگ سکتا ہے۔ شریکِ حیات کے ساتھ بگاڑ نظر آرہا ہے۔
برج ثور
سیارہ زہرہ ، 21اپریل تا 20 مئی
آپ کی سوچ سمجھ متاثر ہوسکتی ہے۔ کوئی غلط فیصلہ ہوسکتا ہے کوئی پرانا معاملہ تازہ ہوسکتا ہے۔ پرانے تعلق میں پھر سے روح پھونکی جاسکتی ہے۔ اولاد کی صحت پر توجہ دیں۔ آپ کے اور آپ کے ساتھی کے مابین تلخی کا امکان موجود ہے۔ غیرمتوقی مالی فائدہ ہوسکتا ہے، جس کا تعلق کسی اجنبی یا بیرون ملک سے ہوسکتا ہے۔
برج جوزا
سیارہ عطارد ، 21مئی تا 21 جون
آپ کا سیارہ عطارد جو کہ سمجھ بوجھ، تحریروتقریر اور سفر کا نمائندہ ہونے کے ساتھ آلاتِ رابطہ (موبائل، لیپ ٹاپ اور گاڑی) سے منسلک ہے، راجع ہوچکا ہے۔ کچھ دباؤ آپ کا سکون خراب کرسکتا ہے۔ کوئی پرانا مہربان آپ کے ساتھ لین دین کی وجہ سے بگاڑ لاسکتا ہے یا دباؤ ڈال سکتا ہے۔ ایسے وقت میں اپنے آرام اور وقت پر کھانے کو مت بھولیں۔
برج سرطان
سیارہ قمر ، 22جون تا 23 جولائی
آپ کا سیارہ چاند پیر اور منگل کو عطارد اور زہرہ سے مل رہا ہے۔ ایسے میں مشتری، مریخ و زحل کی خراب نظرات مسائل کی نشان دہی کررہی ہیں۔ سفر سے گریز بہتر ہے۔ کسی بھی قسم کے وعدے یا معاہدے کو کرنے سے پہلے مشورہ اور نظرثانی کو بالکل نہ بھولیں۔ راستے میں سواری کو مسئلہ درپیش ہوسکتا ہے۔ صدقہ لازم دیں!
برج اسد
سیارہ شمس ، 24جولائی تا 23 اگست
آپ کی توانائی کا گراف خاصا بلند ہے۔ امید کا خانہ بھی روشن ہے لیکن راجع عطارد کو مریخ سے تربیع اور زحل سے مقابلہ ہے۔ کوئی پرانا لین دین آپ کی کسی امید کو مکمل یا جزوی طور پر متاثر کرسکتا ہے۔ کھانے پینے میں محتاط رہیں۔ الرجی ہوسکتی ہے یا معدہ متاثر ہوسکتا ہے۔ کچھ بھی کہنے سے پہلے اپنے الفاظ پر خود ضرور غور کرلیں۔
برج سنبلہ
سیارہ عطارد ، 24 اگست تا 23 ستمبر
آپ کا سیارہ اپنے طالع اور شرفی برج میں ہے لیکن راجع ہوکے مریخ و زحل کی نظر میں ہے۔ اعصابی نظام متاثر ہوسکتا ہے۔ جسم میں درد اور حواس ردہم کھوسکتے ہیں آرام کریں اور گوشت کو جزوِغذا ضرور بنائیں۔ آپ کی آمدن میں لازمی ایک خاطر خواہ اضافہ ہونے کی امید ہے۔ اسی رفتار سے خرچہ بھی ہورہا ہے۔
برج میزان
سیارہ زہرہ ، 24 ستمبر تا 23اکتوبر
بیرون ملک سفر یا امیگریشن کے لیے کی گئی کاوشیں کسی وجہ سے تعطل کا شکار ہوسکتی ہیں۔ ہوسکتا ہے پرواز منسوخ ہوجائے۔ ویزے کی کاغذی کارروائی میں کوئی سقم سامنے آسکتا ہے۔ ان سے متعلق امور میں دہری توجہ کی ضرورت ہے۔ کسی وجہ سے اسپتال جانا پڑسکتا ہے۔ اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ خود پر تنقید سے آپ تنہائی کا شکار ہوسکتے ہیں۔
برج عقرب
سیارہ پلوٹو ، 24 اکتوبر تا 22 نومبر
شریکِ حیات کے ساتھ کسی بات پر تلخی کا اندیشہ ہے۔ آپ کا سکون اس عرصے میں متاثر ہوسکتا ہے۔ شریکِ حیات کا لہجہ آپ کو پریشان کرسکتا ہے۔ دوستوں سے وابستہ امیدیں کچھ پوری ہوں گی اور کچھ میں کوئی تعطل پیدا ہوسکتا ہے۔ اولاد یا محبوب سے متعلق کوئی فکر لاحق ہوسکتی ہے۔ آپ کی لاٹری جیسی کوئی آمدن ہوسکتی ہے۔
برج قوس
سیارہ مشتری ، 23 نومبرتا 22 دسمبر
آپ کے کاروباری شریک اور شریکِ حیات کو آپ سے کچھ شکایات ہوسکتی ہیں۔ آپ کی شراکت داری کا سلسلہ بڑھ سکتا ہے، لیکن کئی افراد سے اشتراکی معاہدہ نہایت سمجھ داری سے کریں، کیوںکہ یہاں غلطی کا اندیشہ موجود ہے۔ آپ کی ملازمت اور کیریئر پر کوئی سوال اٹھ سکتا ہے۔ کوئی الجھن پیدا ہوسکتی ہے۔ کسی سے تلخ ہونے کا اندیشہ ہے، صبر سے کام لیں۔
برج جدی
سیارہ زحل ، 23 دسمبر تا 20 جنوری
یہ ہفتہ آپ کے لیے اہم تبدیلیاں لاسکتا ہے۔ ذہن پر کچھ دباؤ اور سوچوں کی ایک کے بعد ایک قطار آپ کو گہری فکر میں مبتلا کرسکتی ہے۔ نیند ٹھیک سے پوری کریں اور مساج اور چہل قدمی ضرور کریں۔ اعصابی نظام میں کوئی خرابی ہوسکتی ہے۔ کرائے یا اعزازی مکان کے سلسلے میں کوئی الجھن لاحق ہوسکتی ہے۔
برج دلو
سیارہ یورنیس ، 21 جنوری تا 19 فروری
زمین جائیداد، وراثتی امور سے منسلک کوئی کیس ہوسکتا ہے یا کاغذی خرابی اور دردِسر کی وجہ بن سکتا ہے۔ پرانا لین دین آپ کی مصروفیت ہوسکتا ہے۔ اس تناؤ کی وجہ سے آپ کی صحت کا متاثر ہونا لازمی ہے۔ زودہضم غذا ضرور استعمال کریں۔ الرجی ہوسکتی ہے۔ معدہ یا گردے سے متعلق کوئی بیماری ہوسکتی ہے۔
برج حوت
سیارہ نیپچون ، 20 فروری تا 20 مارچ
اس ہفتے آپ کا اپنے شریکِ حیات کے ساتھ کسی معاملے میں اختلافِ رائے ہوسکتا ہے۔ اسے نرم لہجے میں سمجھائیں اور مسئلہ نرمی سے حل کی کوشش کریں۔ اسے حل ہونے کچھ وقت لگے گا لیکن اس دوران کوشش کریں کہ یہ تلخی فاصلوں کو جنم نہ دے۔ تحمل اور برداشت ہوسکتا ہے آپ کے اعصاب کا امتحان لے لہٰذا اس کے لیے خود کو تیار رکھیں!
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔