لاہور 2 بچیوں سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم فیاض نے دونوں بچیوں کو ورغلایا اور قریب پلاٹ میں لے جا کر نازیبا حرکات کیں، پولیس


ویب ڈیسک August 05, 2024
فوٹو : پنجاب پولیس

بوستان کالونی میں 2 بچیوں سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او کوٹ لکھپت عمران شیخ نے 15 کال پر بروقت کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کیا، 9 سالہ فاطمہ اور 10 سالہ نور فاطمہ ٹال سے لکڑیاں خریدنے گئی تھیں۔

ملزم فیاض نے دونوں بچیوں کو ورغلایا اور قریب پلاٹ میں لے جا کر نازیبا حرکات کیں، دیر ہونے کے باعث بچیوں کی کزن 7 سالہ ماہ نور پیچھے دیکھنے آئی لیکن اپنی کزنوں کو ملزم کے ساتھ دیکھ کر شور مچایا جس پر ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا، بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں