پختونخوا مظاہرین کا گرڈ اسٹیشنز پر دھاوا تمام بند فیڈرز آن کروا لیے

مرمتی کاموں کے دوران فیڈر آن کرانے سے عملے کو جانی نقصان پہنچ سکتا ہے، ترجمان پیسکو


ویب ڈیسک August 05, 2024
گرڈز پر موجود عملے کو زدوکوب کرنا اور ڈرانا دھکانا بھی معمول بن گیا ہے، ترجمان پیسکو (فوٹو: اسکرین گریب)

پیسکو بنوں گرڈ اسٹیشنز سے زبردستی فیڈرز آن کروانے کا زور پکڑنے لگا، مظاہرین نے بنوں گرڈ اور کرم گڑھی گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول کر زبردستی تمام بند فیڈرز آن کرا لیے۔


ترجمان پیسکو کے مطابق متعدد مظاہرین گزشتہ رات زبردستی گرڈز میں گھسے اور فیڈرز آن کرائے۔ گرڈز پر موجود عملے کو زدوکوب کرنا اور ڈرانا دھکانا بھی معمول بن گیا ہے۔ ویڈیو میں مظاہرین کو لوہے کے آلات سے فیڈرز آن کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


لوہے کے آلات سے فیڈرز آن کرانا کسی بھی خطرناک حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ بعض اوقات مرمتی کام کی وجہ سے بھی فیڈرز بند کیے جاتے ہیں۔ مرمتی کاموں کے دوران فیڈر آن کرانے سے عملے کو جانی نقصان پہنچ سکتا ہے۔


بنوں گرڈ اسٹیشن سے منسلک تمام فیڈرز ہائی لاس فیڈرز میں شمار ہوتے ہیں۔ لاسز زیادہ ہونے کی وجہ سے ان فیڈرز پر لوڈ مینجمنٹ کا دورانیہ بھی زیادہ ہے۔ پیسکو کی جانب سے مظاہرین کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں