حسینہ واجد کے بیٹے کی ملکی فوج سے اپیل

ویب ڈیسک  پير 5 اگست 2024
فوج کی ذمہ داری ہے کہ کسی غیرمنتخب حکومت کو ایک منٹ کیلیے بھی اقتدار میں نہ آنے دے، صجیب واجد

فوج کی ذمہ داری ہے کہ کسی غیرمنتخب حکومت کو ایک منٹ کیلیے بھی اقتدار میں نہ آنے دے، صجیب واجد

 واشنگٹن: شیخ حسینہ واجد کے استعفے اور بھارت روانگی پر امریکا میں موجود ان کے بیٹے نے سوشل میڈیا پر فوج سے جمہوری حکومت کے تحفظ کی اپیل کی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شیخ حسینہ واجد کے بیٹے اور ان کے مشیر صجیب واجد نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ میں ایک ویڈیو پوسٹ میں کہا کہ  فوج اقتدار پر کسی بھی طرح کے قبضے کو روکیں۔

حسینہ واجد کے بیٹے نے فوج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا فرض ہے کہ ملک پر ایک منٹ کے لیے بھی کسی غیر منتخب حکومت کو اقتدار میں نہ آنے دیں۔

یہ خبر پڑھیں : بنگلادیشی آرمی چیف کا ملک میں عبوری حکومت بنانے کا اعلان

صجیب واجد نے زور دیا کہ آئین کی حفاظت اور اسے بحال رکھنا بھی فوج کی ذمہ داری ہے۔ اگر زبردستی کسی کو اقتدار پر قبضہ کیا گیا تو ملک کی سالمیت کو خطرہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : بنگلادیشی آرمی چیف کا ملک میں عبوری حکومت بنانے کا اعلان

حسینہ واجد کے بیٹے صجیب واجد نے مزید کہا کہ ہم نے اتنے برسوں میں جو ترقیاں ہوئیں وہ سب صفر ہوجائیں گی اور ملک پھر پیچھے چلا جائے گا۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔